احساس انفورمیٹیکس سے احساس صحت تک
احساس انفورمیٹیکس سے احساس صحت تک
اب سے کویۤ 10 سال قبل عوام الناس کو صحت سے متعلق اردو میں آگاہی فراہم کرنے کے سلسلہ کا آغاز ساتھیوں،دوستوں اور کرم فرماوۤں کی مدد،تعاون اور حوصلہ افزایۤ کے بغیر ممکن نہ تھا۔ گذ شتہ 10 سالوں میں دوستوں کے مشورہ اور اپنی دانست کے تحت ممکنہ کوشش کی کہ اس سلسلہ کو فارما سیوٹیکل، ڈاکٹرز،فلاحی تنظیموں اور دیگر اداروں کے تعاون و شراکت سے مزید موثر بنایا جاےۤ مگر اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہویۤ جس کی بنآ پر گذشتہ تین سال سے ہم کسی نیےۤ موضوع پر کتاب شایۤع کرنے سے قاصر رہے۔لیکن اس دوران کام جاری رکھا اور گذشتہ شایۤع کتابوں کی دوبارہ اشاعت تو کی مگر کویۤ نیۤ کتاب کی اشاعت ممکن نہ ہو سکی جبکہ لگ بھگ 10 نیےۤ موضوعات پر کتابیں شایۤع کرنے کے لیےۤ مکمل ہیں۔ جن میں
ایکسرے ٹیکنیشین اور او-ٹی ٹیکنشین کی کتابیں بھی شامل ہیں ( اردو میں ان موضوعات پر معیاری کتاب دستیاب نہیں ہیں)۔
Leave a Reply