بچے اور ڈپریشن
(Children and Depression)
ہر شخص کو اپنی زندگی میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جب بھی ہمیں کسی پریشانی یا سختی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو دکھ اور غم کا احساس ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ احساس عارضی ہوتا ہے لیکن کچھ افراد اسے شدت سے محسوس کرتے ہیں۔ اس احساس کو ہی طبی اصلاح میں ڈپریشن کہا جاتا ہے۔ اس اصطلاح کو ماہرین نفسیات سمجھانے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ اس ڈپریشن یا غم کا احساس طویل عرصے تک قائم رہتا ہے۔ اس ڈپریشن یا غم کا احساس طویل عرصے تک قائم رہنا خطرناک ہوتا ہے۔ جب کوئی شخص ایک طویل مدت کے لئے اس حد تک غمزدہ ہوجائے تو احساس کمتری، ناامیدی اوربے بسی کی انتہا تک پہنچ جاتا ہے۔
ڈپریشن کی وجوہات
ذہنی یا جسمانی دباؤ، کسی نقصان پر، شدید ناامیدی کی وجہ سے بعض اوقات ڈپریشن کی کوئی خاص وجہ نظر نہیں آتی۔ انسانی جسم میں کیمیائی توازن خراب ہوجانے کے باعث بھی انسان ڈپریشن کا شکار ہوسکتا ہے۔ تاہم کچھ افراد پیدائشی رحجان (Tendency)کے باعث بھی ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ڈپریشن کی وجہ کچھ بھی ہو تاہم اس کا اثر زندگی کے ہر پہلو پر پڑتا ہے۔
ڈپریشن صرف بڑوں کو ہی متاثر نہیں کرتا بلکہ یہ بچوں اور نوجوانوں پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے اور یہ ان کے لیے بڑوں کی طرح ایک حقیقی مسئلہ ہے۔
l بہت ممکن ہے کہ ڈپریشن کا شکار بچہ یہ سوچے کہ دوسرا کوئی اس کی طرح محسوس نہیں کررہا ہے اور کوئی بھی اس کا مسئلہ نہیں سمجھ رہا ہے، عام طور پر ڈپریشن کا شکار بچہ یہ محسوس کرتا ہے کہ اسے ہر ایک ناپسند کرتا ہے۔
l بعض اوقات بڑوں کے لئے مشکل ہوجاتا ہے کہ وہ یہ بات سمجھ سکیں کہ بچوں کا مسئلہ کتنا مشکل ہے کیونکہ وہ بچوں کے مسئلہ کو بڑوں کی آنکھ سے دیکھتے ہیں۔ بچوں کے لئے اسکول اور پڑھائی کا دباؤ غیر معمولی مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔
l بچوں کے اپنے دوستوں یاروں کے ساتھ تعلقات میں بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اسکول میں سختی، تشدد، یا سزا، بچوں کے اندر ڈپریشن پیدا کرسکتی ہیں۔
سماجی یا خاندانی دباؤ بڑھنے کی وجہ سے بھی ڈپریشن کے تاثرات ہوتے ہیں۔
بچوں اور نوجوانوں میں ڈپریشن کی علامات
جب بچہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے تو وہ عموماً اس کے بارے میں بات نہیں کرتا ہے۔ وہ خاموش ہوجاتا ہے۔ الگ تھلگ رہنے لگتا ہے۔ اس کی تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگتی ہیں اور اس کا دل پڑھنے لکھنے، کھیلنے کودنے سے ہٹ جاتا ہے۔ کچھ بچے ڈپریشن کی صورت میں جسمانی علامتوں کا اظہار کرتے ہیں مثلاً پیٹ کا درد، سر کا درد اور سانس کا پھولنا وغیرہ۔ ایسی علامات کی صورت میں بچے کو فوراً نفسیاتی معالج کو دکھانا چاہیے۔
ڈپریشن کی صورت میں بچے میں یہ تبدیلیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
مزاج کی تبدیلی: بچہ خاموش ہوجائے، الگ تھلک رہنے لگے۔ چیزوں اور کھیل کود میں دلچسپی نہ لے وغیرہ۔
جسمانی علامات :سردرد، پیٹ درد، کم کھانا، تھکاوٹ وغیرہ: آپ کا بچہ سردرد کی شکایت کرے، عام درد یا تکلیف کا اظہار کرے، توانائی میں کمی، سونے یا کھانے میں مسائل پیدا ہورہے ہوں یا تمام وقت خود کو تھکا ہوا محسوس کرے۔
احساس کمتری :(لوگوں سے چھپنا، اپنے آپ کو خراب اور بُرا محسوس کرنا، ناامید ہوجانا وغیرہ) ممکن ہے کہ آپ کا بچہ خود کو کم تر محسوس کرنے لگے۔ خود کو ناپسند کرے یا خود کو الزام دے۔ ممکن ہے کہ اسے سوچ یکجا کرنی مشکل ہو اور اپنے منفی خیالات پر قابو پانے میں دشواری ہو اور یہاں تک نااُمیدی ہو کہ وہ خودکشی کے بارے میں سوچنے لگے۔
رویہ میں تبدیلی : رویہ اور صلاحیتوں میں تبدیلی (چڑچڑاپن اور توجہ کے ارتکاز میں کمی، پڑھائی میں دل نہ لگنا وغیرہ)۔
ممکن ہے کہ آپ کا بچہ دوسروں سے کھنچاؤ اختیار کرے۔ آسانی سے رونے دھونے لگے، کھیل میں دلچسپی کم ہوجائے اور دوسری عام مشغولیات میں کمی آجائے۔
ڈپریشن کا شکار بچے کی کس طرح مدد کی جاسکتی ہے؟
اپنے بچے سے بات کریں اور اس کی مشکلات سمجھنے کی کوشش کریں اور معلوم کریں اُسے کیا چیز پریشان کررہی ہے تاکہ وہ اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرے۔
اس کے رویہ کا بغور مطالعہ کریں اور اس کو احساس تحفظ دیں۔
نفسیاتی معالج سے رجوع کریں کہ کوئی جسمانی وجہ تو بچے کو پریشان تو نہیں کررہی ۔
اسکول میں اساتذہ سے بات کرکے ان کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں اور یہ معلوم کریں کہ بچے کے رویہ اور حرکات و سکنات میں تبدیلی کا نوٹس اساتذہ نے بھی لیا ہے۔
یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔
کی کتاب ،،خودکشی کی وجوہات اور بچاؤ،،سے منتخب کیا ہے
مدیر: ڈاکٹر امین بیگ
نظرَثانی: ڈاکٹر باقر رضا
Leave a Reply