طلاق اور خودکشی
(Divorce and Sucide)
امریکی معاشرہ میں طلاق یافتہ افراد میں شادی شدہ افراد کی نسبت تین گنا زیادہ خودکشی کرنے کے امکانات ہوتے ہیں۔
اگر آپ طلاق یافتہ ہیں تو ضروری ہے کہ آپ کا تحفظ کرنے والے افراد کا ایک گروپ ہونا چاہیے اور آپ کو علاج کی سہولت میسر ہونا چاہیئے، چاہے آپ ضرورت محسوس کرتی ہوں یا ضرورت نہ محسوس کرتی ہوں۔
آپ کو ورزش کی عادت پابندی کے ساتھ اپنانی چاہیے اور صحت مند غذا کے استعمال کی عادت ڈالنی چاہیے۔ آپ کو اپنے جذبات اور محسوسات کا اظہار کرنا چاہیے۔
آپ کو اپنی دشواریوں اور تکالیف کے بارے میں گفتگو کرنی چاہیے۔ آپ کو اندر ہی اندر گُھٹنے کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ ڈپریس ہیں تو فوراً علاج کروائیں۔
طلاق کے اثرات کی وجہ سے بچے بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔
آپ بچوں کے ساتھ پابندی کے ساتھ بات چیت اور گفتگو کریں اور بچوں کی تمام باتوں کو توجہ سے سنیں اور ان کے اندر یہ احساس پیدا کریں کہ وہ آپ کے ساتھ ہر قسم کی تمام باتیں کرسکتے ہیں۔ بچوں کو تمام باتیں سمجھانے کی کوشش کریں اور ان کو بھرپور پیار فراہم کریں۔
آپ اپنے بچوں کو نفسیاتی مشاورت (Counselling)کے لئے نفسیاتی ماہرین کے پاس لے جائیں۔ کیونکہ طلاق کے بعد ماں اور باپ دونوں شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں اور نفسیاتی طور پر وہ اس قابل نہیں ہوتے ہیں کہ اپنے بچوں کو نفسیاتی تحفظ فراہم کرسکیں۔
Leave a Reply