فرید الدین عطار -10- (1145ء تا 1220ء)

Back to Posts

فرید الدین عطار -10- (1145ء تا 1220ء)

فرید الدین عطار، 1145ء یا 1146ء میں ایران کے شہر نیشابور میں پیدا ہوئے اور 1221ء میں وفات پائی۔ آپ کا اصل نام ابوحمید ابن ابوبکر ابراہیم تھا مگر وہ اپنے قلمی نام فرید الدین اور شیخ فرید الدین عطار سے زیادہ مشہور ہیں۔ عطار کا لفظی مطلب “ادویات کے ماہر“ کا ہے جو آپ کا پیشہ تھا۔ اس کے علاوہ آپ فارسی نژاد مسلمان شاعر، صوفی اور ماہر علوم باطنی تھے۔ آپ کا علمی خاصہ اور اثر آج بھی فارسی شاعری اور صوفیانہ رنگ میں نمایاں ہے۔ عطار کی زندگی بارے بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ ان کے بارے میں صرف دو ہی مواقع پر معلومات ملتی ہیں، جو ان کے ہم عصر حضرات اوافی اور طوسی نے بیان کیں ہیں۔ تمام تر معلومات بہرحال اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ شیخ فرید الدین عطار کا تعلق نیشا بور سے تھا، جو عظیم تر خراسان میں واقع ایک بڑا شہر تھا۔ یہ علاقہ اب ایران کے شمال مشرقی علاقے میں شامل ہے۔ اوافی کے مطابق، فرید الدین عطار کا تعلق عظیم سلجوک سلطنت کے زمانے سے ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شیخ فرید الدین عطار اپنی زندگی میں اتنے معروف شاعر نہیں رہے ماسوائے اپنے آبائی علاقے کے اور ان کی تصانیف، شاعری، نظریات اور دانش کو پندرہویں صدی تک کوئی پزیرائی حاصل نہیں

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts