وٹامن بی1تھایامین Vitamin-B1 – Thiamin
وٹامن بی1
تھایامین (Vitamin-B1 – Thiamin)
وٹامن بی 1، اناجوں سے بہتر طور پر حاصل کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ عام طورپر دھیمی آنچ پرپکائے جاتے ہیں۔
بیک (بھُنی) ہوئی اشیاءمیں بھی یہ 15 فیصد ضائع ہوجاتی ہے۔
گوشت پکاتے وقت اس کا ضیاع 25سے 50فیصد تک ہوتا ہے۔
تھایامین کوضائع کرنے والے دیگر عوامل میں کیفین، الکحل، سلفروالی ادویات اورکھانا پکانے کے غلط طریقہ کار بھی ہوتے ہیں۔
تھایامین چھوٹی آنت میں جذب ہوکر جسم کا حصہ بنتی ہے۔
تھایامین کی اضافی مقدار پیشاب کے ذریعے خارج ہوجاتی ہے۔
ذرائع
آج کل غلہ میں جس طرح استعمال کیا جاتا ہے اس میں یہ وٹامن ضائع ہوجاتی ہے۔
گندم کا آٹا سفید بنانے کا عمل، اس میں سے چوکر نکال لیا جانا۔
پھلیوںمیں سویابین اور چنے وٹامن بی 1 کا اچھا ذریعہ ہیں۔
پھلوںمیں خوبانی اورانناس، بیجوں اور مغزوںمیں مونگ پھلی، پستہ ، تل اور رائی کے بیج شامل ہیں۔
حیوانی ذرائع میں بکری کی کلیجی اور گوشت وغیرہ۔
روزانہ ضرورت
عورتیں ۔ 1.0 ملی گرام
بچے ۔ 1.1 ملی گرام
شیرخوار بچے ۔ 50
یہ کاربوہائیڈریٹ کے ہضم کرنے کے نظام، میٹابولزم (Metabolism) انجذاب (Absorption) کے لئے نہایت ضروری ہے۔ یہ عمل انگیز (Catalyst) کا کام کرتا ہے جو خامرے
(Enzyme)
تھایامین سے نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے تھکاوٹ کم ہوتی ہے اور قوت کار بڑھتی ہے۔
دماغ کا عمل تیز کرتا ہے۔ دماغ کو چاق و چوبند رکھ کر قبل ازوقت بڑھاپے کو روکتی ہے۔ اعصابی نظام کے اصل کام کواس کی موجودگی سے تقویت ملتی ہے۔
دل کے پٹھوں کو تحفظ ملتا ہے۔ دل کی بیماریوںکے سبب سوجن اورپانی کے اجتماع کو روکتی ہے۔
ہلکا سا پیشاب آور اثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے پیشاب کا اخراج بڑھ جاتا ہے۔
خون کے سرخ ذرّات کی اصل مقدار قائم رکھنے میں مدد دیتی ہے، دوران خون بہتر ہوجاتا ہے اور جلد صحت مند رہتی ہے۔
Leave a Reply