خودکشی کی وجوہات
(Causes of Suicide)
خودکشی کرکے مرنے والے تقریباً 90 فیصد افراد دماغی یا نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں خودکشی کرنے والے زیادہ تر افراد ڈپریشن/ اُداسی کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔
خودکشی کی سب سے پہلی اور بڑی وجہ ڈپریشن (اداسی کے مرض) کا علاج نہ کرانا ہے۔
دماغی و نفسیاتی امراض (شیزو فرنیا، مزاج کی بیماری اور اداسی کی بیماری) وغیرہ کا علاج نہ کروایا جائے تو ان امراض میں مبتلا مریض خودکشی کرتے ہیں۔
خودکشی کرنے والے افراد کے خودکشی کرنے کی ایک وجہ نہیں ہوتی بلکہ اس کی ایک سے زیادہ وجوہات ہوسکتی ہیں۔
وجوہات: قریبی عزیز کا انتقال ہوجانا۔
طلاق یا علیحدگی یا ازدواجی ناآسودگی وغیرہ۔
قیمتی چیز کا گم ہوجانا یا نقصان ہونا مثلاً نوکری، مکان، دولت وغیرہ کا چھن جانا۔
لاعلاج بیماری میں مبتلا ہونا۔
خطرناک (ایکسیڈنٹ) حادثہ ہونا۔
مستقل اور متواتر شدید درد کی شکایت کا ہونا۔
خوشی سے دوری اور ناامیدی ہونا۔
قاتلانہ حملہ، جنسی آبرویزی، گھریلو تشدد کا شکار ہونا۔
کسی قریبی عزیز یا بچے پر قاتلانہ حملہ، تشدد یا جنسی حملہ ہونا۔
مار پٹائی، زبانی گالم گلوچ، جنسی تشدد وغیرہ (Abuse)
ماضی کا غیر تصفیہ طلب کسی بھی قسم کے تشدد کا واقعہ (مار پٹائی، گالم گلوچ، جنسی تشدد وغیرہ)۔
ایسے منفی تصورات کہ چاروں طرف سے گِھر گئے ہیں اور بچنے کا کوئی راستہ نہیں نظر آرہا ہے۔
یہ محسوس کرنا کہ اب چیزوں میں یا حالات میں کوئی بہتری نہیں آسکتی ہے۔
بے یار و مددگار محسوس کرنا۔
سخت قانونی چارہ جوئی کا خوف جیسے کرمنل کیس / فوجداری مقدمہ وغیرہ۔
اپنی بے عزتی محسوس کرنا یا ذلیل ہوجانا اور کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ سمجھنا۔
ناکامی کا سامنا کرنے کی ہمت نہ ہونا۔
شراب نوشی اور نشہ آور ادویات کا کثرت سے استعمال کرنا۔
یہ محسوس کرنا کہ میں خاندان اور دوستوں اور معاشرہ کے لئے قابل قبول نہیں ہوں۔
خطرناک حد تک نااُمید اور مایوس ہوجانا، یہ محسوس کرنا کہ میں لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکتا۔
طاقت ور لوگوں کا پریشان کرنا۔ اسکول اور کالج میں مذاق (زبانی/ جسمانی) کا نشانہ بننا۔
Leave a Reply