🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Benefit of Ginger

Back to Posts
GINGER

Benefit of Ginger

Health Benefit of Ginger

ادرک ایک صدا بہار بوٹی ہے جس کی موٹی اور گٹے دار جڑیں ہی طبی افادیت اور غذائی اہمیت رکھتی ہیں۔

 ادرک کا اصل وطن برصغیر ہے اوریہ یہیں سے چین میں متعارف ہوا۔ ابتدائی زمانوں سے ہی یہ چین اور ہندوستان میں مسالے اور دوا کے طورپر استعمال ہوتا آیا ہے۔

 سنسکرت کی قدیم تحریروں اور چین کے طبی مسودوں میں اس کا ذکر خوب ملتا ہے۔ یورپ میں یہ پہلی صدی عیسوی میں پہنچا۔


 ادرک سے ایک ضروری نباتاتی تیل حاصل ہوتا ہے لیکن اس میں تیز چبھن پیدا کرنے والا مادہ نہیں ہوتا۔

 اسے مختلف ایسنس اورخوشبوئیں بنانے کے لئے کام میں لاتے ہیں۔
 ادرک سے تیل اور گوند پر مشتمل ایک اور مادہ بھی حاصل کیا جاتا ہے جس میں گرم مسالے کی تمام تر چبھن محفوظ ہوتی ہے۔

 اس مادے کوذائقہ بہتر بنانے اورادویات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

 ہاضمے کی خرابیاں: نظام ہضم کی خرابیوں کی اصلاح کے لئے ادرک انتہائی قیمتی دوا ہے۔

 یہ بدہضمی، ریاح، قولنج، قے، اینٹھن اورمعدے اور آنتوں کی دیگر تکلیف دہ کیفیتوں کے لئے بہت مفید ہے۔ کھانا کھانے کے بعد ادرک ایک ٹکڑا باقاعدگی سے چبانا مذکورہ بیماریوں سے یقینی طور پر تحفظ دیتا ہے۔

 اس دفاعی عمل کا سبب لعاب دہن کی اضافی پیداوار، ہاضم انزائمز کی افزائش ہے جو اس کے اُڑجانے والے تیل کی بدولت ممکن ہوتا ہے۔
نسخہ: تازہ ادرک کا پانی آدھا چائے کا چمچہ، ایک ایک چائے کا چمچہ لیموں کارس اور پودینے کا پانی اورایک کھانے کا چمچہ شہد آپس میں ملا کر استعمال کرنا بدہضمی، متلی اور قے سے (اگر صفراکی وجہ سے ہوں) نجات دیتا ہے۔

 کھانسی اورزکام: ادرک کھانسی اورزکام میں عمدہ علاج ہے۔ ادرک کا جوس شہد کے ساتھ دن میں تین یا چار بار پینا کھانسی میں افاقہ دیتا ہے۔

 زکام کی حالت میں ادرک کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ایک کپ پانی میں اُبال لیا جائے۔

 ادرک کی چائے بنانے کے لئے اُبلتے ہوئے پانی میں چائے کی پتی ڈالنے سے پہلے ادرک کے چند ٹکڑے ڈال کر جوش دے لیں۔ یہ چائے زکام اورسردی سے لاحق ہونے والے بخار کا موثر علاج ہے۔

 درد اور ٹیسیں : ادرک ایک عمدہ دافع درد ہے۔ یہ ہر قسم کے درد کا علاج ہے۔ سردر میں،ادرک کا مرہم پیشانی پر لگانے سے تسکین ملتی ہے۔ یہ مرہم خشک ادرک کو تھوڑے سے پانی میں گھسنے سے تیار کیا جاتا ہے۔

 جنسی کمزوری: ادرک جنسی قوت کے لئے زبردست ٹانک ہے۔ جنسی کمزوری کے علاج میں یہ قیمتی غذا ہے۔

 زیادہ بہتر نتائج کے لئے آدھا چائے کا چمچہ ادرک کا پانی، ادھے ابلے ہوئے انڈے اور شہد کے ساتھ ایک ماہ تک روزانہ رات کو لینا آزمودہ نسخہ ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts