🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Benefit of Ground Nut | مونگ پھلی

Back to Posts

Benefit of Ground Nut | مونگ پھلی

مونگ پھلی کا تعلق مٹروں اورپھلیوں کے خاندان سے ہے اور یہ خود ایک پھلی ہے لیکن اس کا شمار مغز اور تخم کے زمرے میں کیا جاتا ہے۔

مونگ پھلی واحد تخم ہے جو زمین کے اندر پیدا ہوتا ہے
مونگ پھلی کا اصل وطن جنوبی امریکہ ہے، جہاں یہ صدیوں سے کاشت کی جارہی ہے۔

 پیرو کے ساحلی علاقوں میں ایک ہزار سال قبل مسیح کے آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران یہ برآمد ہوئی۔

 سولہویں صدی عیسوی میں پرتگیز اسے برازیل سے مغربی افریقہ میں لائے جبکہ ہسپانوی اسے بحرالکاہل کے پار فلپائن میں لے گئے۔

 یہیں سے یہ چین ، جاپان، ملائشیا، اور ہندوستان کے علاوہ مڈغاسکر جیسے علاقوں تک پھیلی۔
غذائی صلاحیت: مونگ پھلی کی خصوصی اہمیت اس میں پائی جانے والی پروٹین ہے جو اعلیٰ درجہ کی حیاتیاتی اہمیت رکھتی ہے۔

 گوشت اورمونگ پھلی کا موازنہ کیا جائے تو دونوں کے ایک کلو گرام میں پروٹین کے حوالے سے مونگ پھلی کا پلڑا بھاری رہتا ہے۔
اسی وزن کے انڈوں کے مقابلے میں اس میں اڑھائی گنا زیادہ پروٹین ہوتی ہے۔ 

سبزیوں میں سویا بین اور دیگرغذاﺅں میں پنیر کے علاوہ کوئی غدا اس حوالے سے مونگ پھلی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

مونگ پھلی کی پروٹین میں نہ پائے جانے والے امینوایسڈز، دودھ میں خوب ہوتے ہیں اس لئے یہ کمی پوری کرنے کے لئے مونگ پھلی کے پکوان میں دودھ شامل کرلینا مناسب رہتا ہے۔

مونگ پھلی کا مکھن: مونگ پھلی کو اچھی طرح ہضم کرنے کے لئے اسے خوب چبا کرکھانا چاہئیے۔

 اگر اسے اچھی طرح نہ چبایا جائے تو ہضم نہیں ہوتی۔ بھوننے سے ا کی یہ خامی دور ہوجاتی ہے۔

 پکانے سے اس کا نشاستہ مزید قابل ہضم ہوجاتا ہے۔ چبانے کے عمل سے بچنے کے لئے مونگ پھلی کو پیس لیا جاتا ہے۔

 چونکہ اس میں تیل ہوتا ہے اس لئے پیسنے پر یہ ”مونگ پھلی کا مکھن“ بن جاتی ہے۔ اس مکھن میں تھوڑا سا نمک شامل کرلیتے ہیں۔

 اگریہ پیسٹ گاڑھا کرنا ہو تو اس میں تھوڑا سا مونگ پھلی کا تیل ڈال دیتے ہیں۔

احتیاط: منفی پہلو یہ ہے کہ اس کا زیادہ استعمال جسم میں تیزابیت بڑھاتا ہے۔

دمہ کے مریضوں کو اس کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہئیے۔

معدے کے امراض میں مبتلا افراد اور یرقان کے مریضوں کو بھی اس کے زیادہ استعمال سے گریز کرناچاہئیے کیونکہ زیادہ استعمال معدے میں تیزابیت، بدہضمی اورسینے کی جلن پیدا کرتا ہے۔

دانتوں کے امراض: نمک کے ساتھ مونگ پھلی چبانے سے مسوڑھے مضبوط ہوجاتے ہیں۔

 نقصان دہ بیکیٹریا ہلاک ہوتے ہیں اور دانتوں کا انیمل برقرار رہتا ہے لیکن مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی کے ساتھ منہ اچھی طرح صاف کرلینا چاہئیے۔


بیوٹی ایڈ: مونگ پھلی کے تیل کو بیوٹی ایڈ کی حیثیت سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک چائے کا چمچہ مونگ پھلی کا صاف تیل، ہم وزن لیموںکے رست میں ملا کرروزانہ رات کو سونے سے پہلے منہ پرلگانا چاہئیے۔

 اس سے چہرہ تروتازہ رہتا ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts