Benefit of RADISH | مولی
مولی برصغیر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزیوں میں سے ایک ہے۔
مولی کا آبائی وطن مغربی ایشیا سمجھا جاتا ہے۔ اسے قدیم مصر، یونان اور روم میکں بھی کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کے پتے بہت کم استعمال ہوتے ہیں جبکہ جڑ کو ہی غذا کے طور پر ہر جگہ کھایا جاتا ہے۔ مولی کے تمام تر فوائد حاصل کرنے کے لئے اسے کچی حالت میں ہی کھانا چاہئیے۔
بواسیر: مولی کا جوس اورتازہ جڑیں، بواسیر کا موثر علاج قرار دیا جاتا ہے۔
سینے کی تکالیف: مولی کا تازہ جوس ایک چائے کا چمچہ، ہم وزن شہد اور تھوڑا سا نمک ملا کر استعمال کرنا، گلا بیٹھ جانے ، کالی کھانسی، برونکائٹس اور سینے کے دیگر امراض میں بہت مفید ہے۔ یہ نسخہ دن میں تین بار استعمال کرنا چاہئیے۔
یرقان: مولی کے سبز پتے یرقان کے علاج میں نافع ہیں۔ پتوں کو کچل کر کسی کپڑے میں ڈال کر نچوڑنے سے مطلوبہ جوس حاصل ہوجاتا ہے۔ ذائقہ بہتر بنانے کے لئے اس میں چینی شامل کی جاسکتی ہے۔
Leave a Reply