Benefit of sparagus | شتوار
شتوار اپنی نرم و نازک شاخوں کے لئے کاشت کی جاتی ہے جو سبزی کے طور پر استعمالکی جاتی ہے ۔
شتوار مشرقی بحرروم کے میدانی علاقوں اور ایشیائی کوچک سے تعلق رکھتی ہیں ۔
رومن اسے 200 سال قبل مسیح بھی کاشت کیا کرتےتھے۔
شفا بخش قوت اورطبی استعمال: شتوارہمہ پہلو افادیت رکھنے والی سبزی ہے ۔ یہ الکلی رکھنے والی غذا ہے جو عمدگی سے بدن کی صفائی کرتی ہے ۔
اس کا استعمال خون سے تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے ۔ اس میں ناءٹرو جن پر مشتمل اجزا ہوتے ہیں جنہیں اسپراجین کہا جاتا ہے ۔
یہ پیشاب ;200;ور تاثیر رکھتے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی نوخیز شاخوں کا استعمال شباب ;200;ور ہوتا ہے ۔
جوڑوں کا درداور سوزش: شتوار میں چونکہ پوٹاش کے اجزاء خوب ہوتے ہیں ۔ ا س لئے یہ جوڑوں کے امراض میں بہت اچھا علاج ہے ۔
گردے کی بیماریاں اگر انتہائی درجہ پر پہنچ چکی ہوں تو پھر اس کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہئیے ۔
شتوار زبردست مقوی قلب غذا ہے ۔
یہ دل کو طاقت دیتی ہے، کمزور اور بڑھے ہوئے دل کے لئے عمدہ علاج بالغذا ہے ۔ ان کیفیات میں شتوار کا تازہ جوس شہد ملا کر دن میں تین بار چائے کا ایک چمچہ مقدار میں لینا چاہئیے ۔
جنسی کمزوری: یونانی طریق علاج میں شتوار کو جنسی کمزوری دور کرنے کے لئے استعمال کرایا جاتا ہے ۔
یہ بازار میں سفید موصولی کے نام سے ملتی ہے ۔
اس کی جڑیں دودھ میں اُبال کر استعمال کرنا سکون بخش دوا کا اثر رکھتا ہے ۔
Leave a Reply