Back to Posts
Back to Posts
18May
دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اناج گندم ہے۔ یہ سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور اور توانائی فراہم کرنے والا واناج بھی ہے۔
گندم کی جو جنگلی اقسام مبینہ طورپر دریائے عرفات کے کناروںپر تل موریبات کے آثار قدیمہ سے ملی ہیں وہ آٹھ سو سال قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ ایران کے علاقہ علی کوش سے ملنے والے ذخائر 7500 سے 6750 سال قبل مسیح پرانے زمانے کے ہیں۔ مغربی وسطی اناطولیہ سے 7000 سال قبل مسیح پرانے آثار قدیمہ بھی گندم کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
گندم میں پائی جانے والی گلوٹین نامی پروٹین اس کے گندھے ہوئے آٹے کو آپس میں پیوست رہنے کی صلاحیت دیتی ہے۔
شفا بخش قوت اور طبی استعمال
سالم گندم کا ہر حصہ انسانی بدن کو مطلوب تمام عناصر فراہم کرتا ہے اس میں موجود اسٹارچ اور گلوٹین حرارت اور توانائی فراہم کرتے ہیں۔
چوکر کا اندرونی حصہ فاسفیٹ اوردوسرے معدنی نمک فراہم کرتا ہے۔
بیرونی حصہ انتہائی ضروری مادہ مہیا کرتا ہے جس سے انتڑیاں متحرک ہوتی ہیں۔
جبکہ جنین وٹامن بی اورای کے حصول کا ذریعہ بنتا ہے۔
گندم کی پروٹین بافتوں کی تعمیر اور مرمت کرتی ہے۔ ریفائننگ پراسیس میں ضائع ہونے
والا جنین وٹامن ای رکھتا ہے جس کی کمی امراض قلب کا سبب بنتی ہے۔
وٹامنز اور معدنی اجزاءکے نکل جانے سے سفید آٹا قبض اورنظام ہضم کی بے قاعدگی کے ساتھ ساتھ نشوونما کے عمل کو بھی متاثر کرتا ہے۔سالم گندم جس میں چوکر اورجنین ہوتے ہیں قبض، امراض قلب، مثانے کے امراض چھوٹی آنت کا مرض ، اپنڈیسائٹس، موٹاپے اورذیابیطس سے تحفظ دیتی ہے۔
گندم کی گھاس کا بڑا جزو یعنی کلوروفل، انسانی بدن کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ خون کو صاف کرتا ہے ۔ اس مادے سے بدن خود کو صاف اور تعمیر نو کے عمل سے گزارتا ہے۔ گندم کی گھاس کا جوس باقاعدگی سے پینے والے کا بدن زہریلے مادوں سے پاک ہوجاتا ہے۔ چنانچہ مثالی صحت برقرار رہتی ہے۔
قبض: گندم کا چوکر جو عام طور پر آٹے سے نکال لیا جاتا ہے وہ آٹے کے برعکس زیادہ غذائیت بخش اور صحت بخش ہوتا ہے۔
Leave a Reply