🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Cabbage

Back to Posts
Cabbage

Cabbage

بند گوبھی(Cabbage) 

 بند گوبھی کو کرم کلہ اور پتاگو بھی کہتے ہیں۔ یہ سبزی پتوں پر مشتمل ترکاریوں میں انتہائی قیمتی اورشاندار غذائی چیز ہے۔

 بند گوبھی انسانی تاریخ کے طلوع سے بھی پہلے کاشت ہوتی رہی ہے۔ قدیم یونانی اسے ایک اہم سبزی قرار دیتے تھے۔

 رومنوں میں بھی یہ بہت مقبول تھی اور رومن اسے ان علاقوں میں بھی متعارف کراتے رہے جہاں وہ قبضہ کرتے۔

 بند گوبھی کو اصل وطن جنوبی یورپ اوربحر روم کے علاقے ہیں۔

شفا بخش اجزا اورطبی استعمال: بند گوبھی میں انسانی بدن کو صاف کرنے اور موٹاپا دورکرنے کی صلاحیت بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کے انتہائی قیمتی اجزاء میں سلفر اورکلورین سرفہرست ہیں۔ آیوڈین بھی بڑے تناسب کے ساتھ پائی جاتی ہے۔

 سلفر اور کلورین کا امتزاج معدے اور آنتوں کی نسیجی بافتوں کو صاف کرنے کا سبب بنتا ہے لیکن یہ صرف اس وقت اثرانداز ہوتا ہے جب بند گوبھی کو کچی حالت میں نمک کے بغیر کھایا جائے۔

 بند گوبھی یا اس کا جوس کبھی بھی غذا کا بڑا حصہ مت بنائیے۔ اسے ہمیشہ دیگر غذاؤں کے ساتھ نسبتاً کم مقدار میں استعمال کریں۔

 اس کا اضافی استعمال تھائی رائیڈ کے مرض یعنی گلہر کا سبب بن جاتا ہے۔

قبض: انہضام کے عمل کے بعد بند گوبھی کا ایسا مواد آنتوں میں جاپہنچتا ہے جو جذب نہیں ہوتا اورآنتوں کو اجابت کے لئے متحرک کردیتا ہے۔

 اس مقصد کے لئے جب کچی گوبھی کھائی جائے تو تھوڑا سا نمک ،کالی مرچ اورلیموں کا رس باریک کٹی ہوئی گوبھی میں شامل کرلیں۔

 معدے کا السر: چھوٹی آنت کے السر کے علاج کے لئے بند گوبھی کا جوس پیا جائے تو معجزاتی اثرات سامنے آتے ہیں۔

 موٹاپا: حالیہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ بند گوبھی میں ایک مادہ ٹیرٹرانک ایسڈ پایا جاتا ہے جو شوگر اورکاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔ چنانچہ یہ وزن گھٹانے کے لئے بہت اچھی غذا ہے۔

 وقت سے پہلے بڑھاپا: بند گوبھی میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جوانسانی بدن کو انحطاط سے بچاتے ہیں اور وقت سے پہلے بڑھاپے کی آمد کو روک دیتے ہیں۔ بڑی عمر کے لوگوں کے لئے یہ سبزی نہایت مفید ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts