کامریڈ فریڈرک اینگلز: محنت کشوں کا جانباز استاد
کامریڈ فیدل کاسترو کی وفات نے اتنا غم زدہ کر دیا تھا کہ ہم کامریڈ فریڈرک اینگلز کا جنم دن ہی بھول گئے۔ اینگلز جس کے بغیر مارکس ادھورا ہے، مارکسزم ادھورا ہے۔اینگلز ۲۸ نومبر سنہ ۱۸۲۰ کو جرمنی کے شہر بارمین میں ایک ٹیکسٹائل مل مالک کے گھر پیدا ہوئے۔ زندگی کے ابتدائی...