🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Indian Gooseberry

Back to Posts
Indian Gooseberry

Indian Gooseberry


 آملہ قدرت کے انمول تحفوں میں شمارکیا جانے والا ایک حیرت انگیز پھل ہے یہ وٹامن سی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے کیونکہ اس میں پائی جانے والی وٹامن سی کی مقدار دنیا کے سب ہی پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے۔
یہ وٹامن بہت جلد انسانی بدن میں جذب ہوجاتی ہے اور صحت، قوت مدافعت اور درازی عمر میں معاونت کرتی ہے۔

 آملہ برصغیر کا مقامی پھل ہے اسے ازمنہ قدیم سے ہندوستان اور مشرق وسطیٰ میں متعدد ادویات کے اہم اور قیمتی جزو کی حیثیت حاصل ہے۔

 آملہ کو استعمال کرنے کا سب سے بہتر طریقہ جس میں وٹامن سی کم سے کم
 ضائع ہو، اسے نمک کے ساتھ کچا کھانا ہے۔

 خشک حالت میں اسے طویل عرصہ تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے لیکن اسے سائے میں خشک کرکے سفوف بنالینا چاہئیے۔

 شفا بخش قوت اور طبی استعمال : اس کا تازہ پھل ہلکا پھلکا، جلاب آور اور
پیشاب آور ہے۔
 آملہ کا رس اور شہد ایک بڑا چمچہ باہم ملانے پر ایک ایسی قیمتی دوا بن جاتی ہے جو متعدد بیماریوں کا شافی علاج ہے۔ یہ مقدار روزانہ صبح استعمال کرنا چاہئیے۔
 اس کا باقاعدہ استعمال چند دنوں میں جسم کو قوت و توانائی سے بھردیتا ہے۔

جب تازہ پھل دستیاب نہ ہو تو خشک سفوف کو شہد میں ملا کر معجون بنالیا جائے۔

 دل کی بیماری: آملہ دل کی بیماری میں موثر علاج ہے۔ یہ جسم کے تمام اعضاء کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔

 امراض چشم : آملہ کے جوس میں شہد ملا کر استعمال کریں تو آنکھوں کی بینائی برقرار رہتی ہے۔

 جوڑوں کی سوزش: جوڑوں کے درد اور سوزش میں بھی آملہ بہت مفید ہے۔ خشک آملہ کا سفوف ایک چائے کاچمچہ، دو چائے کے چمچے شکر کے ساتھ، ایک ماہ تک دن یں دو بار لینا

 سکروری: آملہ وٹامن سی کی وافر مقدار رکھنے کی وجہ سے سکروی کا بہترین علاج ہے۔

 خشک آملہ کا سفوف ہم وزن چینی کے ساتھ ایک چائے کا چمچہ دن میں تین بار دودھ کے ساتھ لینا موزوں رہتا ہے۔

 اسہال اور پیچش: خشک آملہ، اسہال اور پیچش کے امراض میں بہترین ہے۔ آملہ لیموں کے رس اور مصری سےبنا مشروب عصائی بکٹیریا والی شدید پیچش کو روکنے میں موثر ہے۔

 ایک چائے کا چمچہ آملہ کے پتوں کا ملیدہ، شہد یا لسی کے ساتھ اسہال اور پیچش کا مؤثرعلاج ہے۔

 بڑھاپے کے اثرات: اس میں ایک ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو بڑھتی عمر یعنی بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہےاوربڑی عمرمیں بھی طاقت برقرار رکھتا ہے۔

 یہ جسم کی قوت مدافعت بڑھاتا اور انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے ۔
 یہ دل کو قوت دیتا ہے۔
 بالوں کومضبوط بناتا ہے اور جسم میں مختلف غدودوں کو فعال بناتا ہے۔

 ہیئرٹانک: بالوں کو گھنا اورمضبوط بنانے کے لئے دیسی نسخوں اور ٹوٹکوں میں آملہ کوزبردست ٹانک تسلیم کیا جاتا ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts