🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

حیاتین ۔ وٹامن vitamin

Back to Posts

حیاتین ۔ وٹامن vitamin

حیاتین ۔ وٹامن

(Vitamin (Micronutrients)
 وٹامن نامیاتی اجزاءہوتے ہیں ۔

جن سے توانائی حاصل نہیں کی جاسکتی لیکن یہ نارمل میٹابولزم (Metabolism)

کے لئے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔

ان کی بہت کم مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔

اور ان کی کمی کی وجہ سے میٹابولزم کے مسائل اور مختلف بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

 یہ محافظ غذا

(Protective Food)

کے زمرے میں آتے ہیں۔

ان کی اب تک 21 اقسام شناخت ہوچکی ہیں۔ ہر وٹامن کے اپنے مخصوص کام ہیں۔
 وٹامن مختلف غذاﺅں میں پائے جاتے ہیں۔

لیکن کچھ وٹامن آنتوں میں موجود بیکٹریا (Friendly Bacteria)

کے سبب بھی بنتے ہیں۔
 وٹامن انسانی جسم میں میں کیمیکل عمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔

ان کے بغیر یہ عمل شروع نہیں ہوسکتا۔

 کچھ وٹامن کی اینٹی آکسیڈنٹ (Antioxidant)

خاصیت ہوتی ہے۔
 وٹامن عموماً نباتاتی ہوتے ہیں جو کہ سبزیوں کی غذا کے ذریعے بلواسطہ طور پر یا بلاواسطہ

حیوانی غذا کے ذریعے انسان حاصل کرتا ہے۔
وٹامن کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایک وہ ہیں جوپانی میں حل ہوجاتے ہیں جن میں وٹامن بی کمپلیکس اور وٹامن سی شامل ہیں۔

اور دوسرے گروپ چکنائی میں حل پذیر ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے، ڈی، اور کے شامل ہیں۔
 بہت سے وٹامن غذا پکانے کی وجہ سے ضائع ہوجاتے ہیں۔

جب ان کو کھلے برتن میں پکایا جاتا ہے اورآکسیڈیشن کا عمل ہوا کی وجہ سے ہوتا ہے۔
 اگر کھانا پکاتے ہوئے بیکنگ پاﺅڈر (کھانے کا سوڈا) استعمال کیا جائے تو وٹامن بی، سی اورڈی ضائع ہوجاتے ہیں۔
مختلف غذاﺅں میں معدنیات کی تفصیل (Mineral/Micronutrients)

ڈیری پروڈکٹ

 کیلشیم وافر مقدار میں مہیا کرتا ہے۔
 اس کے علاوہ پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم اورآئیوڈین بھی وافر مقدار میںپائی جاتی ہے۔

مچھلی

 اس کے ذریعے اومیگا فیٹی ایسڈ اورآئیوڈین حاصل کی جاسکتی ہے۔

پھلیاں

 اس کے ذریعے حل پذیر ریشہ (پیکٹنPectin-)

حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

اور غیر حل پذیر ریشہ (سیلولیز Cellulose-)

حاصل کیا جاسکتا ہے۔

گوشت

 آئرن (لوہا)، زنک اوروٹامن (12) حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ کوپر، فاسفورس اور میلنیم بھی موجود ہوتی ہے۔

مغز (Nut)

 کوپر، میگنیشیم ان غذاﺅں میں موجود ہوتا ہے۔

اس سے وٹامن ای وافر مقدار میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سبزیاں

سبزیاں عموماً پکا کر کھائی جاتی ہیں۔ ان سے بہت سے اجزاءحاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

جس کے لئے ضروری ہے کہ سبزیاں پکانے کے طریقہ کار کو بہتر کیا جائے۔
 ان سے حل پذیر ریشہ پیکٹن حاصل کیا جاسکتا ہے۔
 ان سے غیر حل پذیر ریشہ سیلولیز بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
 میگنیشیم اورپوٹاشیم بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
 فولک ایسڈ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
 تقریباً 35 فیصد بیٹاکروٹین (Beta Carotene)

حاصل ہوتا ہے۔
 17فیصد وٹامن سی حاصل کیا جاتا ہے۔

بند گوبھی، پھول گوبھی

 اس میں موجود اجزاءکینسر کے بچاﺅ کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔
 گہری سبز سبزیاں (پالک وغیرہ) ، پیلی اور اورنج رنگ کی سبزیاں (ٹماٹر، گاجر ، میٹھے آلو اور کدو وغیرہ) (Allium Vegeta) (لہسن اورپیاز وغیرہ)
 80-90/ کیروٹینوائیڈ (Carotenoids)

ہری سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔
 اسے زینتھوفل (Xanthophylls)

بھی کہا جاتا ہے۔
 10-20 فیصد کیروٹن (Carotenes)

بھی پایاجاتا ہے۔
 جبکہ پیلی اور اورنج سبزیوں میں زیادہ تر کیروٹین پایا جاتا ہے۔
 اس میں موجود اجزاءکینسر سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts