وٹامن بی (3) ۔ نایاسین Vitamin B3 – Niacin
وٹامن بی (3) ۔ نایاسین (Vitamin B3 – Niacin)
وٹامن بی 3 پھٹی ہوئی جلد نکوٹینک ایسڈ کا کیمیائی تعلق تمباکو میں پائی جانے والی نکوٹین سے ہے۔
لیکن اس کے طبعی خواص بالکل مختلف ہیں ۔
اس ہی لئے ابہام دور کرنے کے لئے اسے نایاسین کہا جاتا ہے۔
غذا یا کھانے نایاسین بہت کم ضائع ہوتی ہے لیکن جس پانی میں اسے غذا کو پکایا جاتا ہے اس پانی میں کافی حد تک جذب ہوجاتی ہے۔
اس ہی طرح پکانے کے دوران گوشت سے رسنے والے پانی کے ساتھ بھی خارج ہوجاتی ہے۔
اگر کھانا پکانے میں پانی استعمال نہ کیا جائے تو کھانا اس وٹامن سے محروم ہوجاتا ہے۔
سلفر کی ادویات ،
خواب آور ادویات، الکحل اور فوڈ پراسیسنگ کی تکنک اس وٹامن کے اثرات ختم کردیتی ہے۔
یہ معدہ اورآنتوں سے جذب ہوکر جسم کے تمام ٹشوز میں ذخیرہ ہوجاتی ہے۔
یہ پیشاب کے ذریعے نمکیات کی حالت میں اور کسی حدتک اصل شکل میں خارج ہوجاتی ہے۔
ذرائع
گوشت اور مچھلی اس کا بہتر ذریعہ ہیں۔
حیوانی غذاﺅں میں بکرے کی کلیجی، گوشت، مرغی اور گائے کا دودھ اس کی وافر مقدار مہیا کرتے ہیں۔
گندم، چاول، چاولوں کی چوکر، سورج مکھی کے بیج، مونگ پھلی، باداموںاور چلغوزوں کے ذریعے بھی وہ افراد حاصل کرسکتے ہیںجو گوشت نہیں کھاتے ہیں۔
سبزترکاریوں، شلجم، چقندر، گاجر اور اجوائن کے پتے بھی اس کا اچھا ذریعہ ہیں۔
چوکر اس وٹامن کا بہترین ذریعہ ہے لیکن گندم کی مشین کو پسائی کی وجہ سے سفید آٹےمیں نایاسین کی بہت کم مقدار رہ جاتی ہے۔
پودوں سے حاصل ہونے والی نایاسن کے مقابلے میں حیوانی ذرائع سے حاصل ہونے والی غذا کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔
روزانہ ضرورت کی مقدار
مرد ۔ 17 ملی گرام
خواتین ۔ 13 ملی گرام
بچے ۔ 15 ملی گرام
شیرخوار بچے ۔ 650 مائیکروگرام فی کلو جسمانی وزن کے مطابق
فائدے
یہ دوران خون کی باقاعدگی کے لئے بہت اہم ہے۔
شریانوں کو پھیلاتی ہے اورخون کے بہاﺅ کو بیرونی شریانوں کے نظام کی طرف بڑھاتی ہے۔
یہ نظام ہضم کے معمول کے فعل کو برقرار رکھتی ہے اور پروٹین و کاربوہائیڈریٹ کو جسم کا حصہ بنانے کے لئے بہت ضروری ہے۔
اعصابی نظام کو صحت مند کارکردگی کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔
جلد کو صحت مند رکھنے کے لئے جسم میں اس کی موجودگی مناسب مقدار ے ساتھ ہونی چاہئیے۔
یہ جنسی ہارمونز اوسٹروجن ، پروجیسٹرون اورٹیٹوٹیسرون کی تشکیل کے ساتھ ساتھ کارٹیسون، تھائی ری آکسن اورانسولین کے لئے بھی ضروری ہوتی ہے۔
کمی کی علامتیں اوربیماریاں
اس کی کمی کی وجہ سے زبان پر تہہ جم جانا، جلد پھٹ جانا اورزخم ہوجانا شامل ہے۔
دست ، ہاضمہ کی باقاعدگی اورخون کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔
بھول جانے کا مرض، بے خوابی، سردرد (©پرانی)، ذہنی انتشار، ڈپریشن، ذہنی جمود اور مایوسی کی علامات بھی پائی جاسکتی ہیں۔
اس کی کمی زیادہ عرصے رہے تو اعصاب کمزورہوجاتے ہیں۔
Leave a Reply