🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

اسپیشل بچے / Special Child

Back to Posts
Urdu Books

اسپیشل بچے / Special Child

اسپیشل بچے
یہ کتاب آج سے دو سال قبل نثار حسین بھایۤ( رکتاب پبلشرز) نےپیش کی تھی اور کہا تھا کہ آٌپ اس کتاب کوعوام کو صحت
کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی مہم کے سلسلہ میں شایۤع کیجےۤ۔ ،یہ کتاب اسیشل بچوں (ذہنی طور پر پسماندہ بچے) کے موضوع پر ہے اور اس کتاب کو ایک ماں (رفعت عباس ) نے اپنے مطالعہ اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق تصنیف کیا ہے تاکہ وہ والدین جن کے بچے ،،اسپیشل بچے ،، ہیں ،اس کتاب کے مطالعہ سے آگاہی حاصل کر کر اپنے بچے کی نگہداشت ، تربیت اور بچے کی زندگی اور صحت کو بہتر بنانے میں مددد اور رہنمایۤ حاصل کرسکیں گے۔ احساس انفورمیٹکس فنڈز میں کمی کی بنآ پر اسے شایۤع نہ کرسکا۔ مگر اب جب عوام کو صحت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیےۤ ویب سایۤٹ پر آن لایۤین صحت کے متعلق مفت کتابین فراہم کرنے کا آغاز کیا تو ممکن ہوا کہ اس کتاب کو آن لایۤین عوام کو کو آگاہی فراہم کرنے کے لیےۤ مہیا کیا جاےۤ۔ میں نثار حسین بھایۤ اور محترمہ رفعت عباس صاحبہ کی صحت سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے جذبہ اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جو صاحب حیثیت،باشعور اور تعلیمیافتہ افراد کے لیےۤ مشعل راہ ہے۔ دو سال قبل جب نثار حسن صاحب نے یہ کتاب مجھے پیش کی تھی تو میں نے مصنفہ سے ملاقات کی غرض سے اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر معلوم ہوا کہ مصنفہ اب بیرون ملک مقیم ہیں اور یوں آن سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔ میں اس ویب سایۤیٹ کے توسط سے محترمہ کا شُکر گزار ہوں کہ انہوں نے عوام کو صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیےۤ نہایت حساس موضوع پر کتاب تصنیف کر کر گرانقدر خدمت انجام دی ہے۔ میں اس ویب سایۤیٹ کو بہتر بنانے کے لیےۤ اُن کی ہدایت کا منتظر ہوں اور اُن سے اس کتاب کی آن لایۤین اشاعت کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کے انتظار کا منتظر ہوں۔ ڈاکٹر امین بیگ

https://ahsasinfo.com

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts