🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

ایک اور پاکستانی ڈاکٹر برطانیہ میں کورونا سے جاں بحق

Back to Posts
Heros of Corona Fight

ایک اور پاکستانی ڈاکٹر برطانیہ میں کورونا سے جاں بحق

ایک اور پاکستانی ڈاکٹر برطانیہ میں کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فرقان علی صدیقی مانچسٹر رائل انفرمری میں تعینات تھے۔

ڈاکٹر فرقان علی صدیقی برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سسٹم میں خدمات کے لیے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔

وہ عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کئی دن وینٹی لیٹر پر رہے اور جان کی بازی ہار گئے، چند گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا سے مرنے والے طبی عملے میں بولٹن سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر ناصر خان بھی شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ 57 سالہ پیرامیڈک مارک اسٹینلے بھی عالمی وبا کے دوران خدمات انجام دیتے ہوئے انتقال کرگئے ہیں۔

ہیلی فیکس ایمبولینس اسٹیشن میں تعینات عملے نے مارک اسٹینلے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خاموشی اختیار کی۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts