🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

جست  زنک Zinc

Back to Posts

جست  زنک Zinc

جست  زنک Zinc

 اس کی انسانی ضرورت بہت مقدار میں ہوتی ہے۔
مگر نشوونما اور عمومی صحت برقرار رکھنے میں اس کا کردار بہت زیادہ اہم ہے۔
جو بچے کی پیدائش سے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔
 70 کلو گرام وزن کے شخص میں 1.4سے 2.3 گرام تک زنک موجود ہوتی ہے۔
یہ معمولی مقدار میں تمام ٹشوز میں موجود ہوتی ہے۔
ہڈیاں ، دانت اور لبلبہ میں یہ زیادہ مقدار میں ہوتی ہے۔
سو ملی لیٹر خون میں زنک 0.7 ملی گرام ہوتی ہے جبکہ پلازما میں یہ سو ملی لیٹر میں 0.1 ملی گرام ہوتی ہے۔
 غذا سے حاصل ہونے والے زنک کا 20 سے 30 فیصد حصہ چھوٹی آنت کے ذریعے جسم میں جذب ہوتا ہے۔
جذب ہونے کا عمل ریشوں، کیلشیم، کاپر، فائیٹیٹ اور فاسفیٹ کی وجہ سے کم ہوجاتا ہے ۔
جبکہ امائینو ایسڈ اور نظام ہضم کے انزائمز، زنک کا انجذاب بڑھادیتے ہیں۔ 99
فیصد زنک خلیوں میں جذب ہوجاتا ہے اوربقایا پلازمہ اورخلیوںکے بیرونی سیال میں جمع ہوجاتا ہے۔
 زنک کا اخراج آنتوں اورلبلبہ سے خارج ہونے والی رطوبت کے ذریعہ ہوتا ہے۔

ذرائع

 اناج اور روغنی بیج زنک کا اچھا ذریعہ ہوتے ہیں۔
 سبزیوں اورپھلوں میں اس کی قلیل مقدار ہوتی ہے۔روزانہ ضرورت
مرد ۔ 10 ملی گرام
خواتین ۔ 10 ملی گرام
بچے ۔ 3 ملی گرام

فوائد:

 یہ صحت مند جلد اوربالوں کے لئے ضروری ہیں اور اس سے زخم بھی جلد بھرجاتے ہیں۔حمل کامیاب رہتے ہیں اورمردانہ قوت برقرار رہتی ہے۔
 یہ انفیکشن اور بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
 آنکھوںکو وٹامن پہنچانے کے لئے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
 جسم میں موجود تمام انزائمز کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
 نشوونما اورجنسی بلوغت کا انحصار دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ زنک پر بھی ہے۔

کمی کی علامتیں اوربیماریاں

 غذاﺅں میں زنک کی کمی سے انیمیا، نشوونما میں رکاوٹ اورجنسی بلوغت میں تاخیر اور بے قاعدگیاں جنم لیتی ہیں۔
کوبالٹ (Cobalt)
 یہ وٹامن بی (12) میں پایا جاتا ہے۔
 وٹامن بی (12) کی کمی روزمرہ غذا سے پوری ہوجاتی ہے۔
 روزانہ ضرورت 3.0 ملی گرام ہے جوکہ وٹامن بی (12) سے پوری ہونی چاہئیے۔
 اس کی کمی سے خون کی کمی (انیمیا) ہوجاتا ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts