🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا نئی ماؤں کو نوزائیدہ بچوں کو لازمی طور پر اپنا دودھ پلانا چاہیے

Back to Posts

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا نئی ماؤں کو نوزائیدہ بچوں کو لازمی طور پر اپنا دودھ پلانا چاہیے

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا نئی ماؤں کو نوزائیدہ بچوں کو لازمی طور پر اپنا دودھ پلانا چاہیے اور انہیں اپنے بچوں سے الگ بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔

ٹیدروس ایڈہانوم کے مطابق نوزائیدہ بچوں کو دودھ نہ پلانے کے نقصانات کہیں زیادہ ہیں اور بچے اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

عالمی ادارے کے سربراہ کے مطابق انہوں نے کورونا میں مبتلا ماؤں کے دودھ میں کورونا کی موجودگی اور ان کی جانب سے بچوں کو دودھ دینے کے حوالے سے مفصل تحقیق کی۔

انہوں نے کہا کہ حقائق اور تحقیق کے نتائج کی بنیاد پر عالمی ادارہ صحت نئی ماؤں کو تجویز دے رہا ہے کہ وہ بچوں کو دودھ پلاتی رہیں اور انہیں نوزائیدہ بچوں سے اس وقت تک الگ بھی نہ کیا جائے جب تک وہ انتہائی علیل نہ ہوں۔

ٹیدروس ایڈہانوم نے کہا کہ کورونا کا شکار ہونے والی اور کورونا کی مشکوک مریض ماؤں کو نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے پر آمادہ کیا جائے اور اس حوالے سے ان کے خدشات کو دور کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ہم سب جانتے ہیں کہ کورونا وائرس کم عمر بچوں کو اتنا متاثر نہیں کرتا، اس لیے مائیں نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلائیں تاکہ انہیں دیگر مسائل سے بچایا جا سکے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts