🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان

Back to Posts

مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو سمجھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں جنسی ہراسانی سے کیسے بچنا چاہئے۔

حال میں قصور میں پھول جیسی ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور لرزہ خیز قتل نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ زینب کے قتل کے خلاف اٹھائی گئی ہر پاکستانی کی آواز بیرون ممالک خصوصاً بھارت تک میں سنی گئی۔ چونکہ بھارت میں بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل جیسے واقعات ہونا معمول کی بات ہے لہٰذا ان واقعات کی روک تھام کے لیے بھارتی اداکار عامر خان بہت پہلے اپنی آواز بلند کرچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں کو جنسی حملوں سے بچاؤ کی آگاہی دی جائے

2012 میں عامر خان نے بچوں سے جنسی زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے کے حوالے سے’ستیہ میو جیتے‘کے نام سے پروگرام شروع کیا یہ پروگرام منفرد موضوع کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہوگیا۔ عامر خان پروگرام میں چھوٹے بچوں کے ساتھ ہونے والے واقعات منظر عام پر لے کر آئے جب کہ اسی شو میں وہ بچوں کو یہ سبق بھی دیتے نظر آئے کہ انہیں درندہ صفت انسانوں سے اپنی حفاظت کس طرح کرنی ہے۔ حال ہی میں پاکستان میں ننھی زینب کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد عامر خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہورہی ہے۔


Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts