آنکھیں سرخ ہوں تو کیا کرنا چاہیےۤ

Back to Posts
آنکھیں سرخ ہوں تو کیا کرنا چاہیےۤ

آنکھیں سرخ ہوں تو کیا کرنا چاہیےۤ

آنکھیں سرخ ہوں تو کیا کرنا چاہئیے 

bloodshot

کچھ لوگوں کی آنکھیں مسلسل سرخ رہتی ہیں جس کے باعث آنکھوں کی خوبصورتی ختم ہوجاتی ہے۔
آنکھوں کے سرخ ہوجانے کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جیسے کہ جن لوگوں کی نیند پوری نہیں ہوتی، آنکھوں میں جلن یا مسلسل آنکھوں سے پانی آنا، یہ چیزیں بھی آنکھوں سرخ ہونے کا باعث بنتی ہیں۔
ان کے علاوہ کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اور ان سے کیسے نجات حاصل کیا جاسکتی ہے، آئیے جانتے ہیں۔
٭خشک آنکھیں
Image result for eye drops
خشک آنکھوں کی وجہ سے وہ سرخ ہوجاتی ہیں۔ جب آنکھیں خشک ہوتی ہیں تو ان میں جلن اور خارش ہونے لگتی ہے۔ جس کے باعث وہ سرخ ہوجاتی ہیں۔ مسلسل کمپیوٹر استعمال کرنے سے آنکھوں میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے آپ آئی ڈراپس استعمال کرسکتے ہیں تاکہ آنکھوں میں سے خشکی ختم ہوجائے۔
٭الرجی
کئی لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ گھر میں پالتو جانور کی موجودگی سے بھی آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔ جانوروں کے بال جھڑتے ہیں اور ان ہی کے سبب آنکھوں میں الرجی شروع ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ کارپٹ کی دھول مٹی سے بھی آنکھوں میں الرجی ہوجاتی ہے۔ آنکھوں میں دن میں 3 یا 4 بار ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور الرجی دور کرنے کے لئے آئی ڈراپس استعمال کریں۔
٭ مختلف دوائیں
کچھ افراد گھر میں ہی ہلکی پھلکی بیماری کا علاج مختلف دوائیں کھا کر کرلیتے ہیں۔ کچھ دواؤں کی وجہ سے آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے ان میں خارش ہونے لگتی ہے لہذا گھر میں خود سے کوئی بھی دوا کھانے سے گریز کریں۔
٭ نیند کی کمی
Image result for lack of sleep
اگر آپ 7 یا 8 گھنٹے سے کم نیند لے رہے ہیں تو اس کی وجہ سے بھی آنکھیں سرخ  ہوجاتی ہیں۔ کوشش کریں کہ نیند پورے 8 گھنٹوں کی لیں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آنکھوں کے لئے موئسچرائزنگ ڈراپس استعمال کریں۔
٭ کانٹیکٹ لینس
Image result for contact lense
کانٹیکٹ لینس سے بھی آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور اگر کانٹیکٹ لینس کے ساتھ آنکھ میں کچھ چلا جائے تو اس سے بھی آنکھوں میں جلن اور سرخی آجاتی ہے۔ کانٹیکٹ لینس لگانے کے بعد آئی ڈراپس ڈال لیں اس سے آنکھوں میں جلن کم ہوجاتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں:

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts