🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

انار(Pomegranate)

Back to Posts

انار(Pomegranate)

انار(Pomegranate)

انار ایک لذید اور بیج دار پھل ہے۔ یہ مفرح، مسکن اور زود ہضم تاثیر رکھتا ہے۔ اس پھل کو نامعلوم زمانوں سے ایک غذا اور دوا کی حیثیت سے بلند مرتبہ حاصل ہے۔نار کا آبائی وطن ایران اور افغانستان ہے۔ اسے بابل کے معلق باغات میں بھی اُالیا گیا تھا۔ قدیم مصری اس کی خوبیوں سے خوب آگاہ تھے۔



فوائد

  • نظام ہضم کی بے قاعدگیاں: یہ بھوک بڑھاتا ہے یعنی اشتہا انگیز ہے۔ غذاؤں کو ہضم کرنے میں مددگار ، بڑی آنت کی سوزش اوربلغم کے تدارک میں مفید ہے۔
    اسہال اور پیچش: انار کی طبی اہمیت کا بڑا سبب اس کی قابض تاثیر ہے جو خلیوں کو سکیڑتی ہے چنانچہ اسہال اور پیچش میں یہ اعلیٰ علاج بالغذا ہے۔ اگر مریض کو مسلسل پتلے دست آنے سے کمزوری واقع ہو تو اسے بار بار 50 ملی لٹر کے قریب انار کا جوس پینے کے لئے دینا چاہئیے۔
    بخار: مختلف بخاروں میں انار کے تازہ جوس میں تھوڑا سا زعفران ملا کر دینا بخار کی حدت اورپیاس کی شدت دورکرتا ہے۔
    گردے اورمثانے کی پتھریاں: میٹھے یا کھٹے (دونوں قسم کے) انار کے دانے پتھریوں کے علاج کے لئے بہت مفید ہیں۔
    دانتوں اورمسوڑھوں کی تکالیف: خشک چھلکے کا سفوف کالی مرچ اور خوردنی نمک کے ساتھ منجن کے طورپر استعمال کرنا، دانتوں اور مسوڑھوں کو متعدد تکالیف سے محفوظ رکھتا ہے۔
  •  
  • احتیاط

انار کا پھل کاٹنے کے فوراً بعد استعمال کرلینا چاہئے کیونکہ اس کے بیج بہت جلد اپنی رنگت کھونے لگتے ہیں۔ انار کھاتے ہوئے تمباکو نوشی نہیں کرنا چاہئیے، کہا جاتا ہے کہ اس سے انتڑیوں پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts