benefit of Raisins

Back to Posts
benefit of Raisins

benefit of Raisins

Health benefit of Raisins

منقہ(Raisins)

 

منقہ خشک انگور ہوتا ہے۔ ہر قسم کے انگور کو خشک کرکے منقہ نہیں بنایا جاتا۔ صرف میٹھے انگور کو ہی کشمش یا منقہ بنانے کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔ منقہ میں نشوونما کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔

 منقہ کو قدیم زمانے سے غذا کے طورپراستعمال کیا جارہا ہے۔ اس کی تجارت پرانے وقتوں میں بھی بحر روم کے ساحلوں پرہوا کرتی تھی اوریونانی اور رومن ادوار میں بھی رائج تھی۔

غذائی صلاحیت 

 منقہ اپنی اعلیٰ غذائی صلاحیتوں کے سبب بہت قیمتی ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹس، معدنی اجزا اورحیاتین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
 منقہ کو دودھ کے ساتھ لیا جائے تو بہت قیمتی غذا ثابت ہوتی ہے۔

 دونوں ایک دوسرے کی غذائی افادیت کو بڑھاتے ہیں کیونکہ دودھ میں پروٹین اور منقہ میں شوگر ہوتی ہے۔

 مزید افادیت بڑھانے کے لئے انہیں مونگ پھلی ، اخروٹ اورپستے کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

فوائد

 افادیت اور شفا بخش اجزاء: منقہ کی غذائی افادیت اس کے شکری اجزا کی بدولت ہے۔ اس میں انگور کی نسبت آٹھ گنا زیادہ شکر ہوتی ہے۔ منقہ میں پائی جانے والی شکراعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے کیونکہ یہ گلوکوز اورنباتاتی شکر پر مشتمل ہوتی ہے۔

 خون میں تیزابیت: منقہ میں الکلی کے اثرات یعنی کھار جسم میں تیزابیت کا تناسب برقرا ر رکھتی ہے۔

 روزانہ 1.05 گرام منقہ کا استعمال پیشاب کی تیزابیت کو کم کردیتا ہے۔ پیشاب کی امونیا میں بھی کمی آجاتی ہے۔

 گوشت اوراناج کا زیادہ استعمال کرنے والے لوگوں کے خون میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ منقہ کا باقاعدہ استعمال اس کیفیت سے محفوظ رکھتا ہے۔




 قبض: قبض کے علاج کے لئے منقہ بہت کارگر ہے۔ منقہ کے کچھ دانے ایک گلاس پانی میں چوبیس گھنٹے کے لئے بھگودیئے جائیں تو انگور کے سائز کے مطابق پھول جاتے ہیں ۔

 ان دانوں کو اس طرح کھایا جائے کہ ان کے بیج نہ نگلے جائیں۔ انہیں تھوک دیا جائے یا بہتر ہے کہ کھانے سے پہلے ہی انہیں نکال دیا جائے۔ بعدازاں وہ پانی بھی پی لیاجائے جس میں منقہ بھگویا گیا تھا۔

شیرخوار بچے


منقہ کو ابال کر اس کا پانی شیرخواربچوں کو روزانہ پلانا ان کی اجابت کے عمل کو باقاعدہ اور آسان بناتا ہے۔ بچے کی عمر کے مطابق چھ سے دس دانے منقہ یا عمر کے مطابق زیادہ دانے ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کرکچھ دیرکے لئے ایک طرف رکھ دیں۔

 ٹھنڈا ہونے پر منقہ کو اسی پانی میں اچھی طرح مسل دیں تاکہ ان کا رس پانی میں حل ہوجائے۔ بہت چھوٹے بچوں کو یہ مشروب چھان کر دیا جائے تاکہ منقے کا چھلکا ان کا معدہ نہ خراب کرے۔

 انیمیا: بدن میں آسانی سے جذب ہوجانے والا آئرن، منقہ میں وافر مقدار میں ہوتا ہے۔

 دبلا پن: ایسے دبلے پتلے لوگ جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لئے منقہ بہت اچھی غذا ہے۔

بخار: مختلف بخار میں منقہ کا پانی ایک دوا کے طورپر اثر کرتا ہے۔

 جنسی کمزوری: آیوروویدک میں کالا منقہ جنسی طاقت بحال کرنے کے لئے
 استعمال کیا جاتا ہے۔

 اس مقصد کے لئے منقہ کے دانے خوب صاف کرکے دودھ میں اُبالے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ منقہ دھونے کے لئے ہمیشہ نیم گرم پانی استعمال کریں۔ دودھ میں ابالا گیا منقہ پھولنے کے بعد میٹھا ہوجاتا ہے۔

 یہ پھولے ہوئے دانے کھانے کے بعد دودھ بھی پی لیا جائے۔ اس علاج کی ابتدا 30 گرام منقہ اور 200 ملی لٹر دودھ کے ساتھ کی جائے اور اسے دن میں تین بار استعمال کیا جائے۔ مقدار بتدریج بڑھائی جائے اورپھر ہر دفعہ 50گرام کا اضافہ کیا جائے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts