صحت سے متعلق ہندی / اردو میں آگاہی

Back to Posts

صحت سے متعلق ہندی / اردو میں آگاہی

صحت سے متعلق ہندی / اردو میں آگاہی فراہم کرنے کے ضمن میں ہندوستان میں بہتر کام ہوا ہے جس کی ودیو یو ٹیوب پر دستیاب ہیں۔ ہم مستند وڈیو تلاش کر کر انہیں اپنی ویب سایۤٹ پر فراہم کر رہے ہیں ( شکریہ)۔ گو کہ پاکستانی ڈاکٹر حضرات کی وڈیو بھی دستیاب ہیں مگر ہم اُن کی پیشگی اجازت کے بغیر اس کو فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ ( براےۤ مہربانی اس سلسلہ میں اپنے روابط اور تعلقات کو بروےۤ کار لاتے ہویےۤ احساس صحت کی مدد فرمایۤیں)۔ لیکن اس کے باوجود ہم بڑی احتیاط کے ساتھ پاکستانی ڈاکٹرز کی وڈیو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کا کام خالصتاً صرف عوام کو صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ناکہ اپنے کاروبار کو چمکانا- ( اگر کسی شخص یا ادارہ کو کسی وڈیو یا مضمون کے شایۤع کرنے پر اعتراض ہو تو ہمیں آگاہ فرمایٓیں۔ ہم اُن کے اعتراضات دور کرنے کی کوشش کریں گے یا پھر اس مواد کو اپنی ویب سایۤیٹ سے ہٹا دیں گے )۔


اس کے علاوہ جو دوست اپنے کسی دوست یا شناسا کی صحت سے متعلق کتاب،کتابچہ،مضمون شایۤع کرانا چاہتا ہے تو مذکورہ مواد/ مسودہ پی – ڈی -ایف فارمیٹ ھمارے فیس بک کے اس پیج کے ان باکس میں بھیج دے۔ معیاری ،مستند اور غیر متنازعہ مواد ضرور شایۤع کیا جاےۤ گا۔ عین نوزاش ہوگی۔

صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والی مستند کتابیں اردو میں بہت کم دستیاب ہیں ۔ ہماری دوستوں،کرم فرماوـں اور ساتھیوں سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں اپنے تعلقات اور روابط کو استعمال کر کر ہماری مدد فرمایۤیں۔ عین نوازش ہوگی۔

Share this post

Comment (1)

  • Anonymous Reply

    good work

    December 3, 2017 at 2:49 pm

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts