کیلشیم Calcium
کیلشیم (Calcium)
پیدائش کے وقت بچے کے جسم میں 27.5 گرام کیلشیم ہوتی ہے۔
بالغ انسان کے جسم میں 1000 سے لے کر 1200 گرام تک کیلشیم ہوتی ہے۔
مندجہ بالا مقدار کا 99 فیصد ہڈیوں اوردانتوںمیں پایا جاتا ہے، باقی ایک فیصد خون پٹھوں اوراعصاب میں پایا جاتا ہے۔
کیلشیم دوسرے مادوں کے ساتھ چاک، جپسم اورچونے میں پائی جاتی ہے۔
غذاﺅں میں موجود تمام کیلشیم انسانی جسم کو نہیں ملتی ہے۔
کیلشیم کے جذب ہونے کا انحصار آنتوں اور معدہ کے صحت مند ہونے اور وٹامن بی (12) ڈی، سی اور فاسفورس کی رسد پر بھی ہوتا ہے۔
کیلشیم زیادہ تر پیشاب اور فضلے کے ذریعے خارج ہوتی ہے۔
ذرائع
گائے کا دودھ ایک لیٹر میں 0.12 فیصد کیلشیم مہیا کرتا ہے۔
سبز ترکاریاں بھی اس کا عمدہ ذریعہ ہیں۔ ان میں چولائی کا ساگ، شلغم، پھول گوبھی، گاجر، تیز پتہ، اروی کے پتے، میتھی اورمولی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رائی کے بیج، خشک ناریل اوربادام بھی اہم ہیں۔
مچھلی بھی کیلشیم کا اچھا ذریعہ ہے۔
روزانہ ضرورت
حاملہ خواتین ۔ 1000 ملی گرام
دودھ پلانے والی خواتین ۔ 1000 ملی گرام
بچے ۔ 600 ملی گرام
شیرخوار بچے ۔ 500 ملی گرامفوائد:
کیلشیم کو جسمانی سرگرمیوں کا بنیادی محرک کہا جاتا ہے۔
ہڈیوں اوردانتوں کی درست نشوونما کے لئے ناگزیر ہے۔
دل کی معمولی کارکردگی اور جسم کے تمام پٹھوں کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔
خون جمنے کے عمل میں مدد کرتی ہے۔
نظام ہاضمہ کے انزائمر کو متحرک اور موثر بناتی ہے۔
کیلشیم، حمل کے دوران مادر رحم میں بچے کو درست نشوونما اورماں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
یہ زچگی کے بعد ماں کے دودھ میں اضافہ اوربچوں کو دودھ پلانے کے دنوں میں انہیں صحتمند رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
زخموں کے بھرنے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔
اعصاب کو موزوں اور مناسب حالت میں رکھتی ہے اور جسم میں
وٹامن اے، سی، ڈی اور فاسفورس کا درست استعمال جسم کے لئے ممکن بناتی ہے۔
نقصان اور کمی کی علامتیں
سرد موسم ان کے لئے تکلیف دہ ہوتا ہے، بہت جلد بدحواس اور ذہنی انتشار کا شکار رہتے ہیں۔
انہیں ٹھنڈے موسم میں بھی سر اورپیشانی پر پسینہ آتا ہے۔
بے خوابی اور چڑچڑاپن کا شکار رہتے ہیں۔
ہڈیوں کا نرم پڑجانا، دانتوں کا انحطاط، دل کی تیز دھڑکن کی علامات پائی جاتی ہیں۔
ایسے بچے جو کیلشیم کی کمی کا شکار ماﺅں کے یہاں جنم لیتے ہیں،
حمل کے دوران کیلشیم کی کمی ہوجاتی ہے ہے
نوعمر لڑکیوں میں کیلشیم کی کمی سے بلوغت میں تاخیر ہوتی ہے
Leave a Reply