ہائی بلڈ پریشر اور حاملہ خواتین
حاملہ خواتین کے لئے ہدایت
وہ چیک اپ کے بعد آپ کو مشورہ دے گی کہ آپ زچگی کے مرحلے سے گزرنے کے قابل ہیں یا نہیں۔
اگر اس کا مشورہ اثبات میں ہو تو حاملہ خاتون کو شروع میں ہر ماہ اوربعدازاں پندرہ روز کے بعد اپنا چیک اپ باقاعدگی سے جاری رکھنا چاہئیے۔ آپ کا وزن اوربلڈ پریشر روزانہ چیک ہوتا رہنا چاہئیے اور اس کا ریکارڈ بھی تحریر میںآنا چاہئیے۔
اگر مریضہ کا بلڈ پریشر محض معمولی یا معتدل انداز میں زیادہ ہے تو ڈاکٹر پہلے چار پانچ ماہ کے دوران ادویات ترک کرنے کا مشورہ دیتا ہے چاہے ادویات بے ضرر ہی کیوں نہ ہوں۔ ان دنوں میں ڈاکٹر کا مشورہ صرف یہ ہوگا کہ ادویات کی بجائے کم نمک کی غذائیں ا ستعمال کی جائیں۔
بچے کو عمر کے پہلے دو برسوں میں اور پھر عنفوان شباب میں موٹاپے سے بچائیں۔ اسے آغاز سے ہی مناسب غذاؤں کی عادت ڈالیں۔
حمل کے دوران خواتین کے لئے ضروری ہے کہ
تمباکو نوشی نہ کریں۔
متوازن غذا برقرار رکھیں۔
خون کی کمی یا خون میں فولاد کی کمی آجائے توعلاج کروائیں۔
غیر ضروری ادویات اورمنشیات سے پرہیز کریں۔
Leave a Reply