Jambal Fruit
جامن (Jambal Fruit)
جامن ہند چینی اور ملایا کے علاقے میں ایک طویل عرصہ سے کاشت کیا جارہا ہے236۔
اسے برصغیر یا مشرق بعید کا پیڑ ہی سمجھا جاتا ہے۔
اسے برصغیر یا مشرق بعید کا پیڑ ہی سمجھا جاتا ہے۔
شفا بخش قوت اور طبی استعمال: ذیابیطس : مقامی دیسی طریق علاج میں جامن ذیابیطس کے مرض کے لئے روایتی دوا ہے کیونکہ یہ لبلبہ پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
اس پھل کا گودا اوربیج دونوں ہی ذیابیطس کے مرض میں استعمال کئے جاتے ہیں۔
بیجوں میں ایک گلوکوز جمبولین ہوتا ہے۔
جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ نظام ہضم کے دوران نشاستے کو شوگر میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔
بیجوں میں ایک گلوکوز جمبولین ہوتا ہے۔
جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ نظام ہضم کے دوران نشاستے کو شوگر میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔
جامن کو خشک کرکے سفوف بنالیا جاتا ہے۔ یہ سفوف تین گرم مقدارمیں پانی کے ساتھ روزانہ تین یا چار بار لیا جاتا ہے۔
کثرت بول : اگر پیشاب زیادہ آتا ہو تو جامن کی گٹھلی کا سفوف نہایت موثر دوا ہے۔
پیچش اور اسہال: جامن کی گٹھلی کا سفوف پیچش اور اسہال کے لئے بھی عمدہ علاج ہے۔ یہ سفوف 5سے 10 گرام لسی کے ساتھ روزانہ لینا ان امراض میں مفید ہوتا ہے۔
جگر کی بیماریاں: جامن کے پیڑ کے تازہ اورنوخیز پتوں کا ٹھنڈا جوشاندہ پینا نظام ہضم کے انزائمز کی پیداواربڑھاتا ہے اور جگر کو متحرک کرتا ہے۔
احتیاط
جامن کا پھل زیادہ مقدارمیں کبھی بھی استعمال نہ کریں۔ اس کا کثرت سے استعمال گلے اور چھاتی کے لئے نقصان دہہے۔
یہ پھیپھڑوں میں بلغم کا اجتماع اورکھانسی کا سبب بنتے ہیں۔
Leave a Reply