پوسٹ پارٹم ڈپریشن اور خودکشی
(Postpartum Depression And Suicide)
علامات
شدید افسردگی اور اداسی کی کیفیت۔
نااُمیدی اور یاسیت کی کیفیت ہونا۔
مزاج کا بار بار تبدیل ہونا۔
بار بار رونا۔
احساس کمتری/ بے ہمتی کا ہونا۔
تھکاوٹ محسوس کرنا۔ شدید تھکن اور کمزوری ہوتی ہے انہیں لگتا ہے کہ انہیں کوئی جسمانی بیماری ہوگئی ہے۔
یکسوئی کا فقدان ہونا،دھیان اِدھر اُدھر بھٹکنا اور توجہ کا ایک سمت میں مرکوز نہ ہونا۔
خفقان (Panic Attack) کے دورے پڑنا، خوف زدہ رہنا اور ڈرا ڈرا، سہما سہما رہنا، سر درد اور سینے میں درد ہونا۔
سانس کا تیز تیز چلنا۔
دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا۔
کھانا کم کھانا یا زیادہ کھانا۔
نیند کا بڑھ جانا یا کم ہوجانا۔ بے خوابی۔
خودکشی کے خیالات کا آنا۔
کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ مریض کے اہل خانہ کو یہ احساس ہوجاتا ہے کہ انہیں مریض کو ڈاکٹر کو دکھادینا چاہیے لیکن وہ معاشرے میں پھیلے ہوئے نفسیاتی علاج کے بارے میں غلط تاثر کی وجہ سے مریض کے نفسیاتی علاج میں کوتاہی کرتے ہیں۔
بے بی بلیو (Baby Blue) کی علامات
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ بے بی بلیو (Baby Blues) میں مبتلا ہیں اور علامات برقرار رہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
بے بی بلیو (Baby Blue) کیا ہوتا ہے؟
یہ ایک کیفیت کا نام ہے جو عموماً زچگی کے بعد کے دو ہفتوں میں زچہ کے اندر پیدا ہوتی ہے۔
اس کیفیت میں افسردگی، گھبراہٹ، چڑچڑاپن رہتا ہے۔ یہ شدید کیفیت نہیں ہوتی
ہے اور ایک دو ہفتوں میں ختم ہوجاتی ہے۔ مریض کو تسلی، ہمدردی اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر علامات دو ہفتوں سے زیادہ تک رہیں اور شدید ہوں تو نفسیاتی معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔
Leave a Reply