کیا جنسی فعل ہارٹ اٹیک کو قریب کردیتا ہے؟

روزمرہ زندگی کے معمولات میں کئی مرتبہ ایسے مواقع آتے ہیں جب دل کی رفتار اوربلڈ پریشر میں اتنا اضافہ ہوجاتا ہے جو معمول کی جنسی سرگرمی کے دوران پیدا نہیں ہوتا۔ مثلاً پرہجوم اورٹریفک جام میں ڈرائیونگ وغیرہ چنانچہ کہا جاسکتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر رکھنے والے افراد
میں معمول کی جنسی سرگرمی کے دوران ہارٹ اٹیک کا خطرہ روز مرہ کے معمولات کی نسبت زیادہ نہیں ہوتا۔ البتہ اہم بات صرف یہ ہے کہ جنسی اختلاط کے وقت صورتحال کیسی ہے۔
صورت حال سے مراد یہ ہے کہ اگرآپ گھر میں اپنی شریک حیات کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کرتے ہیں تو یہ ایک معمول کی موافق صورتحال ہے۔ اس کے برعکس اگر آپ چوری چھپے ناجائز تعلقات یا کسی اجنبی خاتون کے ساتھ جنسی سرگرمی میں مصروف ہیں جہاں اپنی مردانہ قوت ثابت کرنا بھی ایک ضرورت ہے تو یہ ایک منفی صورتحال ہے۔ اس صورت حال میں عموماً مرد جنسی عمل سے پہلے بہت زیادہ تمباکو نوشی اور شراب نوشی کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں کسی کی نظروں میں آجانے کا خوف، احساس جرم اوراضطراب بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ان سب باتوں سے زیادہ دباؤ پیدا ہوتا ہے۔ چنانچہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کے لئے یہ صورتحال تیز تر ہارٹ اٹیک بلکہ اچانک موت تک کے امکانات بڑھادیتی ہے۔

احتیاطی تدابیر
-1 کھانے کے فوراً بعد مباشرت سے پرہیز کریں۔ کھانے کے بعد کم از کم چار گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔ یہ وقت دراصل نظام ہضم کو موثر ہونے کے لئے درکار ہوتا ہے اس دوران زیادہ تر خون کی مقدار معدے کی طرف منتقل ہوتی ہے اوردل کے استعمال میں بہت کم مقدار ہوتی ہے۔
-2 اگر جنسی اختلاط کے لئے مخصوص آسن (انداز، پوزیشن) تھکادینے والے ہوں یا سخت محسوس ہوتے ہوں یا منفی علامات پیدا کرتے ہوں تو ایسا انداز اپنائیے جو آپ کے لئے آرام دہ ہو۔ ایک متبادل صورت یہ ہے کہ اپنی شریک کار سے کہیئے کہ سارے عمل میں فعال کردار وہ خود ادا کرے۔
-3 اگر جنسی اختلاط کے دران آپ کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے تو اختلاط سے ایک گھنٹہ پہلے کوئی بیٹابلاکنگ دوا مثلاً انڈرال وغیرہ کی مناسب خوراک لے لیں۔ یہ دل کی دھڑکن اوربلڈ پریشر کو اچانک بڑھنے سے روکے رکھتی ہے، چنانچہ ہارٹ اٹیک یا برین ہیمریج سے تحفظ میسر رہتا ہے۔ یہ اقدام شدید قسم ے ہائپر ٹینشن میں مفید رہتا ہے۔
-4 سب سے بڑھ کر احتیاط اقدام یہ ہے کہ ناجائز تعلقات کی جنسی سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے کیونکہ یہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔
https://ahsasinfo.com
کی کتاب ،،ہایؑ بلڈ پریشر،،سے منتخب کیا ہے
مدیر: ڈاکٹر امین بیگ
نظرَثانی: ڈاکٹر طارق عزیز۔ایف-سی-پی-ایس میڈیسن
مزید آگاہی کے لیےؑ ویب پر کتاب کا مطالعہ کیجےؑ
Leave a Reply