🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Benefit of Carrot |گاجر

Back to Posts

Benefit of Carrot |گاجر

گاجر دنیا بھر میں ایک مقبول سبزی ہے ۔ یہ مقوی اور مصفی غذا ہے ۔ گاجر کے سبز پتے بھی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ 

گاجر کا ابتدائی وطن وسطی ایشیا قراردیا جاتا ہے ۔ 

غذائیت اہمیت: غذائی اعتبار سے گاجر وٹامن اے کا زبردست ذریعہ ہے ۔ کیروٹین نامی مادہ جو وٹامن کی 
ابتدائی شکل ہوتا ہے ۔ 

گاجر میں پائے جانے والے معدنی اجزا اس کی بیرونی سطح کے قریب ہوتے ہیں چنانچہ اسے چھیلنا نہیں چاہئیے ۔

قدرتی فائدے اورشفا بخش اجزاء: گاجر میں کھاری اجزاء بہت زیادہ ہوتے ہیں جو خون کو صاف اور قوی بناتے ہیں ۔ یہ پورے جسم کی نشوونما کرتی ہے اوربدن میں تیزابیت اور کھار کا توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔ 

دانتوں کے امراض : کھانا کھانے کے بعد ایک گاجر چبا کر کھانے سے منہ میں خوراک کے ذریعے پہنچنے والے مضر جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں ۔ یہ دانتوں کو صاف کرتی ہے ۔ 

ہاضمہ کی خرابیاں : گاجر چبا کر کھانے سے لعاب دہن میں اضافہ ہوتا ہے اور ہاضمہ کا عمل تیز ہوجاتا ہے ۔ کیونکہ یہ معدے کو ضروری انزائمز، معدنی اجزاء اوروٹامنز مہیا کرتی ہے ۔ 

گاجر کا باقاعدہ استعمال معدے کے السر کو روکتا ہے اورہاضمہ کی دیگربیماریاں لاحق نہیں ہونے دیتا ۔ 

اسہال: گاجر کا جوس اسہال کے مرض میں ایک عمدہ قدرتی علاج ثابت ہوتا ہے ۔ یہ پانی کی کمی دورکرتا ہے، نمکیات (سوڈیم، پوٹاشیم، فاسفورس، کیلشیم، سلفر اورمیگنیشیم) کا نقصان پورا کرتا ہے) ۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts