Benefit of Cucumber | کھیرا
کھیرا برصغیر پاک و ہند کی مقبول سبزی ہے جسے وسیع پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے ۔
کھیرے کا ابتدائی وطن شمالی برصغیر ہے ۔ قدیم مصری، یونانی اور رومن بھی اس سے ;200;گاہ تھے ۔ چھٹی صدی عیسوی میں یہ چین میں بھی دستیاب تھا ۔
اس کا چھلکا انتہائی قیمتی ہوتا ہے کیونکہ نمکیات اور وٹامنز اس میں اوراس کے قریب پائے جاتے ہیں ۔
معدنی اجزاء کا یہی تناسب اسے خون کی تیزابیت دور کرنے کے قابل بناتا ہے ۔
یہ سبزی قدرتی طورپر پیشاب ;200;ور ہے چنانچہ رطوبتوں میں اضافے اورپیشاب کی مقدار بڑھانے میں معاونت کرتی ہے اسے ہمیشہ کچی حالت میں کھانا چاہئیے ۔ کیونکہ پکانے پراس کی پوٹاشیم اور فاسفورس ضائع ہوجاتے ہیں ۔
قبض:کھیرا قابل اعتماد مسہل غذا ہے ۔ یہ کھل کر اجابت کے لئے انتڑیوں کو ضروری مادے مہیا کرتا ہے ۔
معدے کے امراض: کھیرے کا جوس، معدے کی تیزابیت، تبخیر اور بڑی ;200;نت کے السر کے علاج کے لئے قیمتی غذائی علاج ہے ۔ ان امراض میں چار سے چھ اونس جوس ہر دوگھنٹہ کے بعد استعمال کرنا چاہئیے ۔
جوڑوں کا درد: جسم میں یورک ایسڈ بڑھ جائے تو اس کا اجتماع جوڑوں کے درد، سوزش اور گٹھیا کے امراض کو جنم دیتا ہے ۔ ان امراض کے علاج کے لئے جوس کھیرے کا جوس، گاجر، چقندر یا اجوائن کے پتوں کے جوس میں ملا کر پلایا جائے تو سود مند رہتا ہے ۔
ہیضہ: کھیرے کا تازہ جوس ایک گلاس کچے ناریل کے پانی میں ملا کر ہر ایک گھنٹے کے بعد دو اونس پینا ہیضہ کی کیفیت میں پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے ۔
حسن و زیبائش: کٹا ہوا کھیرا پندرہ سے بیس منٹ تک چہرے ،;200;نکھوں اور گردن پر لگانے سے حسن میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ یہ جلد اور چہرے کے لئے بہترین ٹانک ہے ۔
کھیرے کے جوس میں چونکہ سلفر اور سلیکون ہوتا ہے اس لئے یہ بالوں کی نشوونما کے لئے پینا اچھی عادت ہے ۔
Leave a Reply