🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Benefit of Drum Stick | سنجانا

Back to Posts

Benefit of Drum Stick | سنجانا

سنجانا پاکستان اور بھارت میں اُگائی جانے والی ایک جانی پہچانی سبزی ہے ۔ 
سنجانا کے پتوں کو سبزی کے طور پر استعمال کرنے سے زچگی کے بعد خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ 

انفیکشن: سنجانا کے پتوں اور پھولوں کا شوربہ یا اُبلی ہوئی سنجاناکا استعمال گلے، چھاتی، جلد کے انفیکشن سے

تحفظ دیتا ہے ۔ 

سنجانا اعلیٰ قسم کے جراثیم کش اجزا رکھتی ہے جن میں پنسلین بھی شامل ہے ۔ 

ہاضمے کی بے قاعدگی: سنجانا ہاضمے کی بے قاعدگی میں بھی مفید ہے ۔ اس کے تازہ پتوں کا جوس ایک کھانے کا چمچہ، کچے ناریل کے پانی میں شہد کے ساتھ ملا ک دن میں دو یا تین بار پینے سے ہیضہ، پیچش، اسہال، بڑی ;200;نت کی سوزش اور یرقان کا موثر علاج ہے ۔ 

پیشاب کی بیماریاں : سنجانا کے تازہ پتوں کا جوس ایک بڑا کھانے کا چمچہ، گاجر یا کھیرے کے ایک گلاس میں ڈال کرپینے سے پیشاب کی جلن اور رُک رُک کر ;200;نے کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔ 

معاون حسن :سنجانا کے پتوں کا تازہ جوس اورلیموں کا رس ملا کر چہرے پر روزانہ لگانے سے کچھ دنوں میں چہرہ تروتازہ ہوجاتا ہے اور کیل مہاسے اورچھائیاں ختم ہوجاتے ہیں ۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts