Benefit of Maize | مکئی
گندم اور چاول کے بعد مکئی دنیا میں انتہائی اہم اناج ہے۔
کسی بھی اوراناج کے مقابلے میں مکئی میں زیادہ شوگر ہوتی ہے اسی لئے مکئی کو میٹھا اناج کہتے ہیں۔
ابتدائی امریکی تہذیب جو ممکنہ طور پر میکسیکو اور وسطی امریکہ میں پروان چڑھی، اسی فصل کی بنیاد پر تشکیل پائی۔
امریکہ کی دریافت کے بعد بہت تھوڑے عرصہ میں مکئی دنیا بھر میں پھیل گئی اورپھر جلد ہی غریب ممالک میں کاربوہائیڈریٹس کا ذریعہ بن گئی۔
مکئی ملین ہوتی ہے اور اجابت کا عمل آسان بناتی ہے۔ یہ انتڑیوں کو متحرک کرکے
رطوبت جذب کرنے کا رجحان پیدا کرتی ہے اسی لئے قبض میں مکئی کا استعمال بہت مفید رہتا ہے۔
مکئی کے سالم دانے ابال کر یا بھون کر استعمال کرنا زیادہ مفید رہتا ہے۔
Leave a Reply