🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Benefit Of Onion

Back to Posts

Benefit Of Onion

Benefit  Of  Onion

پیاز ایک تیز چبھنے والی غذا ہے۔
یہ صدیوں سے کاشت ہونے والی سبزیوں میں سے ایک ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ پیاز کا اصل وطن وسطی ایشیا اور غالباً ایران اور پاکستان کا خطہ ہے۔
یہ زمانہ قدیم سے مشرق وسطیٰ اورہندوستان میں کاشت کیا جارہا ہے۔
قدیم مصر میں یہ ایک مقبول غدا تھی جہاں اس کا تذکرہ ان اہرام کے کتبوں پر درج ہے۔
جن میں 3200 سال قبل مسیح پرانی ممیاں پائی گئیں۔
پیاز کا تذکرہ 430 قبل مسیح میں موجود بابائے طب بقراط سے لے کر جدید دورکی طبی تحریوں میں چلا آرہا ہے۔

غذائی صلاحیت 

کسی حکیم نے اسے قدرتی غذاؤں کا ڈائنامیٹ قرار دے کر اس کی خوبیوں کی بہت اچھی عکاسی کی ہے۔
دیگر سبزیوں کے ساتھ اس کا استعمال غذائیت بڑھادیتا ہے۔
اس میں پروٹین کی مقدارکم جبکہ کیلشیم اور ریبوفلاوین زیادہ ہوتی ہے۔
زیادہ عرصہ تک ذخیرہ کئے رکھنے پر بھی غذائیت میں کمی آجاتی ہے۔
سفید پیاز کو سرخ اور مرد پیاز پر ترجیح دی جاتی ہے۔
پیاز ہمیشہ کھانے کے ساتھ کچا استعمال کرنا چاہئیے۔
بھونا ہوا یا پکا ہوا پیاز دیر سے ہضم ہوتا ہے۔
طبی مقاصد کے لئے اسے استعمال کرنا مقصود ہو تو س کے پانی (جوس) کو ترجیح دی جائے۔
سالم پیاز کے برعکس اس کا پانی ایک ہمہ گیر دوا ہے۔
چونکہ یہ محرک اور خراش دار ہوتا ہے اس لئے پیاز کو زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔

دانتوں کے امراض

روس میں ڈاکٹروں کی حالیہ تحقیق نے پیاز میں جراثیم کش اور دافع بیکٹیریا صلاحیت کی مزید تصدیق کی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص روزانہ ایک پیاز اچھی طرح چبا کر کھائے تو وہ دانتوں کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔
کچھ مریضوں کو پیاز کا چھوٹا سا ٹکڑا درد کرتے ہوئے دانت پر رکھنے سے سکون مل جاتا ہے۔

انیمیا

پیاز میں موجود آئرن کے اجزا فوراً خون میں جذب ہوجاتے ہیں چنانچہ یہ انیمیا کا عمدہ علاج ہے۔

امراض قلب

مغرب میں ایک تحقیق کے مطابق پیاز، دل کے درد سے محفوظ رہنے کے لئے مؤثر غذا ہے۔
پیاز دل کے امراض میں اس لئے بھی افادیت رکھتا ہے کہ یہ خون کی نالیوں میں لوتھڑے بننے کا عمل روکتا ہے اوربلڈ کولیسٹرول بھی کم کرتا ہے۔

جنسی کمزوری

پیاز انتہائی اہم قسم کی انتہائی مقوی باہ غذاؤں میں سے ایک ہے جنسی قوت بحال کرنے میں پیاز، لہسن کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ شہوت بڑھاتا ہے اور اعضائے تولید کو قوت دیتا ہے۔
سفید پیاز کو چھیل کرکوٹنے یا کچلنے کے بعد خالص مکھن میں بھون لیں۔
اگر اس بھنے ہوئے پیاز کو ایک چمچہ شہد کے ساتھ روزانہ خالی پیٹ کھائیں تو زبردست جنسی ٹانک کی تاثیر بخشتا ہے۔
کالے چنے کا سفوف پیاز کے پانی میں سات دن تک بھگو رکھیں اورپھر استعمال کریں تو قوت باہ کے لئے عمدہ غذا ثابت ہوتا ہے۔

کان کی بیماریاں

روئی کا ٹکڑا پیاز کے پانی میں تر کرکے کان میں رکھنا بہت پرانی روسی علاج ہے۔
اس سے کانوں میں گونج کی شکایت دورہوجاتی ہے۔

ہیضہ

پیاز، ہیضہ کا مؤثر علاج ہے ۔
30 گرام پیاز اورسات عدد کالی مرچیں اچھی طرح کچل کر ہیضہ کے مریضوں کو دیتے ہیں۔
اس نسخہ میں تھوڑی سی چینی بھی شامل کردیں تو زیادہ موثر ہوجائے گا۔

پیشاب کی تکالیف

 کے نظام میں پیدا ہونے والی متعددبے قاعدگیوں اور تکالیف کو پیاز انتہائی خوبی سے دور کرتا ہے۔
پیشاب میں جلن کا احساس ہوتو چھ گرام پیاز 500 ملی لٹر پانی میں اُبالیں۔
جب آدھا پانی بخارات بن کر اُڑ جائے تو اسے آگ سے اُتارلیں۔
اب اسے چھان کرٹھنڈا ہونے دیں۔
یہ مشروب پیشاب کی جلن دورکرتا ہے۔
پانی میں پیاز گھس کر اور 60 گرام چینی ملا کر پینا پیشاب کی رکاوٹ ختم کرتا ہے۔
اس سے پیشاب کھل کر آتا ہے اوربہت جلد اخراج شروع ہوجاتا ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts