🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

Benefit Of Sugar Cane

Back to Posts
Sugar Cane

Benefit Of Sugar Cane

Health Benefit of Sugar Cane

گنا(Sugar Cane)

گنا پودوں کی سلطنت کا ایک اہم رکن ہے جس کا استعمال بدن میں سکروز کی صورت میں شوگر فراہم کرتا ہے۔

 نشوونما پانے کے دوران اس میں گلوکوز اور فرکٹوز موجود ہوتے ہیں۔ گنے کی فصل انتہائی سستی توانائی بخش غذا مہیا کرتی ہے۔

 گنے کا تعلق گھاس کے خاندان سے ہے۔




 انگریزی نام شوگر اور شوگر کین (گنا)، سنسکرت لفظ شرکارا سے لئے گئے ہیں۔ گنا ہندوستان کا مقامی پودا ہے۔

یہ برصغیر یں ویدوں کے دور سے کاشت کیا جارہا ہے۔ اس کا تذکرہ قدیم تحریروں سے بھی ملتا ہے۔ سکندراعظم اوراس کے فوجی 325 قبل مسیح میں گنے کے پودے ہندوستان سے مغرب میں لے گئے۔

 بخار: متعدد قسم کے بخاروں میں گنے کا رس شفا بخش ہے۔ اگر بخار کا سبب پروٹین کی کمی ہو تو وافر مقدار میں گنے کا رس پینے سے یہ کمی دورہوجاتی ہے اوربخار کی حدت اورشدت کم ہوتے ہوئے ختم ہوجاتی ہے۔

 پیشاب کی بیماریاں: قلت پیشاب میں گنے کار س پینا یہ تکلیف دور کردیتا ہے۔ یہ پیشاب کا اخراج بڑھا کر گردوں کے فعل کو باقاعدہ بنانے میں مدد دیتا ہے، تیزابیت بڑھ جانے پر پیشاب جل کر آتا ہے۔

 زیادہ بہتر نتائج کے لئے گنے کے رس میں لیموں کارس ، ادرک کا جوس اورناریل کا پانی شامل کرلینا چاہئیے۔




 یرقان: گنے کا جوس لیموں کے جوس کے ساتھ ملا کرپینے سے یرقان کے مریض تیزی سے صحت یاب ہوتے ہیں لیکن ضروری بات یہ ہے کہ جوس بالکل صاف ہو۔ چنانچہ بہتر یہی ہوتا ہے کہ بازار سے خریدنے کی بجائے گھر میں تیار کیا جائے۔

 کمزور دانت: گنے سے براہ راست رس چوسنا کمزور دانتوں کے لئے بہت مفید رہتا ہے کیونکہ نرم غذا کا اضافی اتعمال دانتوں کو چبانے کی مشق ختم کردیتا ہے۔ 

گنا چبا کر چوسنے سے دانتوں کی مشق ہوتی ہے اور یہ انہیں مضبوط بنانے میں مد ددیتی ہے یہ عمل دانتوں کو صاف کرتا ہے اورا ن کی زندگی بڑھ جاتی ہے۔

 دبلا پن: گنے کار س فربہ کرتا ہے، اس لئے دبلا پن دورکرنے کے لئے یہ مؤثر علاج بالغذا ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts