غیرپیچیدہ ہائی بلڈ پریشر میں جنسی سرگرمیاں

Back to Posts
کیا جنسی فعل ہارٹ اٹیک کو قریب کردیتا ہے؟

غیرپیچیدہ ہائی بلڈ پریشر میں جنسی سرگرمیاں


غیرپیچیدہ ہائی بلڈ پریشر میں جنسی سرگرمیاںہدایات و احتیاط

جنسی سرگرمی بھی دیگر نارمل انسانی سرگرمیوں کی طرح ہے اس سے تناؤ دور ہوتا ہے اور ذہن متوازن رہتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون ہے۔ لیکن جنسی اختلاط کے دوران دل کی رفتار (دھڑکن) اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہوجاتا ہے تاہم یہ عارصی اور معمولی سے عرصہ کے لئے ہوتا ہے۔ اگر جنسی اختلاط کرنے والے کا بلڈ پریشر بے قابوہواور جنسی عمل سے پہلے ہی بہت بڑھا ہوا ہے تو یہ مزید خطرناک حدتک بڑھ سکتا ہے اور ہارٹ اٹیک اور برین اسٹروک جیسی پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے۔ باقاعدہ کنٹرول کئے گئے بلڈ پریشر میں جنسی سرگرمی کوئی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ مفید ہوتی ہے۔
پیچیدگیوں کی موجودگی میں جنسی سرگرمیاں
اگر ہائی بلڈ پریشر کی پیچیدگیاں مثلاً انجائنا یا ہارٹ اٹیک مریض میں موجود ہیں تو ڈاکٹر مریض کی کیفیات کے مطابق مندرجہ ذیل لائحہ عمل اپنانے کی تجویز دیتا ہے۔
اگر مریض کو انجائنا کی شکایت ہے مگر اس سے اس کے دل کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچ چکا (یعنی ہارٹ اٹیک نہیں ہوچکا) اور انجائنا ادویات سے پوری طرح کنٹرول میں ہے تو معتدل قسم کی جنسی سرگرمی اختیار کی جاسکتی ہے جس سے سینے کا درد یا غیر ضروری طور پر سانس نہ پھولے۔
 ہارٹ اٹیک ہوجانے کے باوجود جلد یا بدیر 80سے90 فیصد مریض جنسی سرگرمی شروع کرسکتے ہیں۔ تاہم ان مریضوں کو ڈاکٹر سے مشورہ لے لینا چاہئیے۔ اگر وہ مناسب اورمعتدل ورزش برداشت کرنے کے قابل ہوجائیں، ای سی جی میں منفی تبدیلیاں نہ آئیں یا دل کے آہنگ میں بے ترتیبی نہ آئے تو وہ نارمل جنسی زندگی گزارنے کے اہل قرار دے دیئے جاتے ہیں۔ اس مرحلہ تک پہنچنے کے لئے ہارٹ اٹیک کے بعد صرف چند مہینے درکار ہوتے ہیں مریض اپنی فٹنس کا اندازہ ایک سادہ طریقہ سے بھی کرسکتا ہے یعنی اگر وہ مناسب تعداد میں زینوں پر مشتمل ایک سیڑھی اچھی رفتارکے ساتھ کسی منفی علامت کے بغیر چڑھ جائے تو اسے اپنی فٹنس کا یقین ہوجانا چاہئیے۔ منفی علامتوں میں سینے کا درد، تیز دھڑکن یا زیادہ دیر تک سانس پھولنا شامل ہے۔
جنسی سرگرمیاں
اعتدال کے ساتھ جنسی سرگرمیاں جاری رکھیئے۔
ناجائز تعلقات صحت کے لئے پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں ان سے بچیئے۔
غیر معمولی کیفیات محسو س کریں تو ڈاکٹر سے مشورہ لیں۔
 مذہب اورایمان
ایمان بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔راسخ العقیدہ رہیں۔
مذہبی کتابیں اورمباحثے مفید ہیں۔ (لیکن ان کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں)
یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔
https://ahsasinfo.com
کی کتاب ،،ہایؑ بلڈ پریشر،،سے منتخب کیا ہے
مدیر: ڈاکٹر امین بیگ)۔)
نظرَثانی: ڈاکٹر طارق عزیز۔ایف-سی-پی-ایس میڈیسن
مزید آگاہی کے لیےؑ ویب پر کتاب کا مطالعہ کیجےؑ

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts