Lemon
لیموں ترش پھلوں میں مخصوص اہمیت کا حامل ہے۔ چھوٹا لیموں برصغیر ے تعلق رکھتا ہے، یہاں یہ صدیوں سے متعارف اورزیراستعمال ہے ۔
عرب تاجر اسے برصغیرسے مشرقی بحر روم کے علاقے اور مغربی ممالک میں ایک ہزار سال پہلے سے لے کر گئے۔ بعدازاں ہسپانوی اسے نئی دنیا میں نوآبادیاتی دور میں لے گئے۔
غذائی صلاحیت: ترش لیموں، سیٹرک ایسڈ کا عمدہ ترین ذریعہ ہے۔ اس سے قدرتی شکر، وٹامن سی، کیلشیم اور فاسفورس بھی حاصل ہوتی ہے۔

شفا بخش قوت اورطبی استعمال: تازہ لیموں کا جوس صدیوں سے برصغیر میں دوا کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔
ویدوں میں لیموں کا ذکر ایک مقدس پھل کی حیثیت سے آیا ہے۔
لیموں میں پائی جانے والی وٹامن سی بدن میں قوت مدافعت بڑھادیتی ہے۔
زخموں کے اندمال میں مدد دیتی ہے ۔
وٹامن سی دانتوں اور جسم کی دیگر ہڈیوں کو صحت مند بناتی ہے اس کے
استعمال سے دانت انحطاط سے بچے رہتے ہیں اورہلتے نہیں۔ دانتوں کا درد اور مسوڑھوں سے خون رسنا بند ہوجاتا ہے۔
سکروی : لیموں میں وافر مقدار میں وٹامن سی اسے سکروی کے مرض میں استثنائی علاج بناتی ہے۔
نظام ہضم کی خرابیاں: نظام ہضم کی خرابیوں کی اصلاح کے لئے لیموں کو انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔ چائے کا ایک چمچہ لیموں کا تازہ رس اورہم وزن شہد ملا کر چاٹنے سے صفرائی قے، بدہضمی، سینے کی جلن، معدے میں تیزابیت کی اکثریت اور منہ میں لعاب کی بہتات کا تدارک ہوجاتا ہے۔
نسخہ: لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ، چٹکی بھر میٹھا سوڈا اورتھوڑے سے پانی کو ملا کر پینا معدے میں تیزابیت کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بدہضمی میں یہ طاقتور علاج ہے۔ معدے سے کاربونک ایسڈ گیس خارج کرکے اسے پرسکون بناتا ہے۔
قبض: لیموں کا رس، قبض میں زبردست اہمیت رکھتا ہے۔ موثر نتائج کے لئے اسے نہار منہ صبح کے وقت پینا چاہیئے۔
معدے کا السر: لیموں میں موجود سیٹرک ایسڈ نظام ہضم پر کھاری ردعمل پیدا کرتا ہے۔ یہ ایسڈ لیموں میں موجود دوسرے معدنی نمکیات کے ساتھ چکنائیوں کو جذب کرکے اورجگر سے خارج ہونے والے صفرا کی کثرت کو غیر موثر کرکے نظام ہضم کو تقویت دیتا ہے۔
لیموں کا جوس چکنی اور مرغن غذاؤں پراثرانداز ہوکر تیزابیت کو کم کرتا ہے۔ اسی لئے یہ معدے کے السر کے لئے بہت مفید ہے۔
زکام: لیموں کا وافر استعمال ہر قسم کے بخاروں اورزکام میں مثالی علاج ہے۔
ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا جوس اورایک چائے کا چمچہ شہد ملا کر پینا زکام اورخشک کھانسی کا بے مثال علاج ہے۔
مسوڑھے: سوجے ہوئے مسوڑھوں میں بھی لیموں کارآمد پھل ہے۔ ایک گلاس پانی میں لیموں کا جوس اور چٹکی بھر نمک ڈال کرپینا، سوجے ہوئے مسوڑھوں کو صحت مند بناتا ہے۔
نچوڑے ہوئے لیموں کا چھلکا بھی مسوڑھوں پرمل لینا چاہئیے۔ لیکن زیادہ دیر تک لیموں کا رس دانتوں پر نہیں لگارہنا چاہئیے کیونکہ وہ Enemes کو نقصان پہنچاتا ہے۔

گٹھیا: گٹھیا اور جوڑوں کے درد و سوزش میں لیموں کو پرانے وقتوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ وٹامن سی جوڑوں کے درد کو روکنے ، جسم کو جوڑنے والی بافتوں کومضبوط بنانے اور جوڑوں کی سوزش تحلیل کرنے میں مد ددیتی ہے۔ لیموں میں موجود سیٹرک ایسڈ، یورک ایسڈ کو تحلیل کرتا ہے۔ یہی یورک ایسڈ جوڑوں کے امراض کا سبب بنتا ہے۔
آنکھوں کی بیماریاں: لیموں آنکھوں کے امراض میں بھی قیمتی پھل ہے۔ (آنکھیں دکھ رہی ہوں تو لیموں کا رس گرم پانی میں ڈال کرآنکھیں دھوئیں تو شفا ملتی ہے۔ عرق گلاب میں لیموں کا رس ملا کر (ایک حصہ رس اور چار عرق گلاب آنکھیں دھونے سے بڑی عمر میں موتیا بند سے تحفظ ملتا ہے)۔
خونی بواسیر: ایک چھوٹے سے لیموں کو دو حصوں میں کاٹ کرگھریلو استعمال کا نمک کٹے ہوئے حصوں پر چھڑکیں۔ کٹے ہوئے حصوں کو دوبارہ ایک دوسرے پر رکھ کر لیموں کو منہ میں رکھ لیں اور اس کا رس آہستہ آہستہ چوسیں۔
مثانے کی سوزش: لیموں کا استعمال مثانے کی سوزش دور کرنے میں لاجواب ہے۔ 180 گرام ابلتے ہوئے پانی میں چائے کا ایک چمچہ لیموں کا رس ڈالیں۔ ٹھنڈا ہونے پراس کا تیسرا حصہ یعنی 60 گرام ہر دو گھنٹے کے بعد بعد پئیں۔ یہ جلن کا احساس ختم کرے گا۔
موٹاپا : لیموں کا جوس وزن کم کرنے کے لئے کارآمد ہے۔ یہ اعصاب پر مسکن اثرات مرتب کرتا ہے۔ موٹاپے کی صورت میں روزانہ علی الصبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر پینا موٹاپا دور کرتا ہے۔
جسمانی خوبصورتی: لیموں کو بیوٹی ایڈ کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ (اچھی طرح ابلے ہوئے دودھ کے گلاس میں ایک تازہ لیموں کا جوس نچوڑیں۔ اس میں چائے کا ایک چمچہ گلیسرین شامل کریں۔ اس مشروب کو آدھے گھنٹے تک پڑا رہنے دیں اور پھر چائے، ہاتھوں، پاؤں اور گردن پر رات کو سونے سے پہلے لگائیں)۔
اس مشروب کا استعمال کیل مہاسوں کے لئے بھی مفید ہے، پھٹی ہوئی ایڑیاں، ہاتھوں اور چہرے کا خشک پن دورکرتا ہے۔ یخ بستہ ہوا اور دھوپ کی حدت سے بھی جلد کو محفوظ رکھتا ہے۔
احتیاط
تازہ لیموں کو زیادہ چوسنا بھی دانتوں کے لئے نقصان دہ ہے کیونکہ اس کی ترشی دانوں کے نرم و نازک انیمل کو اتار کر انہیں حساس بنادیتی ہے،اسی طرح زیادہ استعمال نظام ہضم کو کمزو اور خون کو پتلا کرتا ہے

Leave a Reply