🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

فاسفورس Phosphorus

Back to Posts

فاسفورس Phosphorus

فاسفورس (Phosphorus)

 فاسفورس جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔

یہ معدنی جُز کیلشیم کی ساتھی ہے اور اس کے ساتھ مل کر انسانی جسم پر عمل کرتی ہے۔

کیلشیم انفرادی طورپر ہڈیوں اور دانتوں کی اچھی حالت

کے لئے اور دماغ و اعصاب کی نشوونما کے لئے کچھ نہیں کرسکتی۔

اس کے لئے انسان کے خون میں فاسفورس کا درست تناسب اور توازن ضروری ہے۔
 بالغ انسان کے جسم میں فاسفورس کی مقدار 400 ملی گرام ہوتی ہے اور فاسفیٹ کی صورت میں پائی جاتی ہے۔

اس مقدار کا کم از کم دو تہائی کیمیائی مرکبات کی شکل میں ہڈیوں، دانتوں اور جسم کے ٹشوز میں موجود ہوتا ہے۔
 انسانی جسم میں فاسفورس ATP (ایڈینوسن ٹرائی فاسفیٹ) اور ADP (

ایڈینو ٹرائی فاسفیٹ) کا حصہ ہوتی ہے۔

یہ دونوں خلیوں میں توانائی کی ترسیل کا نظام ہیں۔

 

اس ہی طرح یہ فاسفولیپڈ (Phospholipid)

 

کا بھی حصہ ہوتی ہے۔

فاسفورس نے صرف کیلشیم کے استعمال کے لئے ناگزیر ہے بلکہ دوسرے معدنی اجزاءآئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اورسوڈیم وغیرہ کے جسم میں کام کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔
 فاسفورس جانداروں کے جسم میں دوسرے مادوں کے امتزاج کے ساتھ پائی جاتی ہے۔

یہ الگ حیثیت میں نہیں ہوتی۔ فاسفورس چھوٹی آنت میں غیرنامیاتی فاسفیٹ کی حیثیت سے جدب ہوتی ہے۔

جسم میں جذب ہونے والی فاسفورس کے اخراج کا بڑا راستہ گردے ہیں۔

ذرائع

 اناج، دودھ، مچھلی میں۔

گاجر اور پتوں پر مشتمل سبزیاں، رس بھری، کشمش اورخوبانی بہترین ذریعہ ہیں۔

سویابین، مسور اور دیگر دالوں اورپھلوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

روزانہ ضرورت

مرد ۔
خواتین ۔
بچے ۔
فوائد:
 فاسفورس جسم کے تمام ٹشوز کی کارکردگی کے لئے ناگزیر ہے۔
 کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی کو جسم کے استعمال کے قابل بنانے والے کیمیائی عمل کے لئے فاسفورس نہایت ضروری ہے۔

یہ ان غذائی اجزاءسے توانائی کا اخراج جسم کی ضرورت کے مطابق بناتی ہے۔
 خون میں تیزاب اورالکلی کا توازن برقرار رکھنے کا عمل بھی انجام دیتی ہے۔
اسفولیپڈ یعنی لسی تھین اور سیفالین کی تشکیل کے لئے بھی ضروری ہے۔

 یہ لیپڈ (Lipid)

 

خلیوں کی ساخت کا ناگزیر حصہ ہوتی ہے۔
 چکنائی کی ترسیل اوراس کی کیمیائی تبدیلی بھی عمل میں لاتی ہے۔
 یہ معدنی جز نیوکلیک ایسڈ (Nuclic Acid) کا بھی لازمی حصہ ہے اور جسم کے خلیوں کی نیوکلیوپروٹین (Nucleoprotein) بھی بناتی ہے۔
 یہ کیلشیم کے ساتھ اعصاب کے لئے غذائیت بناتی ہے۔
 تھکاوٹ کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
 بالوں کی نشوونما کرتی ہے۔
 دل اورگردوں کی معمولی کارکردگی کے لئے بہت اہم ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts