🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

انوسیٹول Inositol

Back to Posts

انوسیٹول Inositol

انوسیٹول (Inositol)

 اس کا 99 فیصد ہضم شدہ حصہ جسم میں جذب ہوجاتا ہے مگر یہ جذب ہونے کا عمل نہایت سست ہوتا ہے۔
یہ گردوں میں کیمیائی عمل کے دوران گلوکوز میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

ذرائع

 کلیجی، گائے کا مغز اور دل، پنیر، پھلیاں، گندم کا دلیہ، مونگ پھلی، چکوترہ، بند گوبھی، کشمش
روزانہ ضرورت
مرد ۔ 1000 ملی گرام
خواتین ۔ 1000 ملی گرام
بچے ۔ 550 ملی گرام

فوائد:

 یہ جسم میں چکنائی کی ترسیل کے لئے نہایت اہم ہے۔
 کولین کی طرح یہ بھی دماغ کے خلیوں کے لئے بہت اہم ہے۔
کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
 صحت مند بالوں کی نشوونما بڑھاتی ہے اورانہیں گرنے سے روکتی ہے۔
 ایگزیما (Eczema)
سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

کمی کی علامتیں اوربیماریاں

 اس کی کمی سے ایگزیما اور گنجے پن کے امراض ہوسکتے ہیں۔
 جگر میں چکنائی کا جمع ہوجانا، جگر کا سخت ہوجانا کے امراض بھی ہوسکتے ہیں۔
 معدہ کا ورم اورہائی بلڈ پریشر کے امراض بھی ہوسکتے ہیں۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts