🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

قرآن اسلام اور مسلمانوں کے نزدیک قرآن کی اہمیت مسلمانوں کا عقیدہ ہے

Back to Posts

قرآن اسلام اور مسلمانوں کے نزدیک قرآن کی اہمیت مسلمانوں کا عقیدہ ہے

کہ قرآن مجید آخری آسمانی کتاب ہے

جو پیغمبر محمد پر نازل ہوئی اور اس کا پڑھنا، سننا اور اس پر عمل کرنا موجب تقرب الہی اور باعث اطمینان قلب ہے۔
بیشتر مسلمانوں کا اعتقاد ہے کہ قرآن ان کی تہذیب و تمدن اور معاشرت کی بنیاد ہے 
اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں اس سے رہنمائی حاصل کرنا لازمی ہے۔ ڈاکٹر وصفی عاشور ابو زید لکھتے ہیں:
” قرآن مجید اس امت کے لیے لافانی کتاب، ان کا دستور حیات اور رہنما و رہبر ہے۔
نیز قرآن دعوت اسلامی کی بھی لازوال کتاب اور ہر دور میں اس کی رہنما ہے۔
قوم، معاشرہ، خاندان اور فرد ہر ایک کی زندگی میں اس کی خاصی اہمیت ہے۔
قرآن تعمیر انسان اور اس کی شخصیت، ضمیر اور عقل و فکر کی تعمیر سے بحث کرتا اور ایسے قوانین وضع کرتا ہے
جن کی مدد سے خاندان کے ڈھانچے کو محفوظ، امن و سکون سے پُر اور محبت و عافیت کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے۔
نیز قرآن انسانی معاشرے کی تعمیر بھی ان خطوط پر کرتا ہے جن پر چل کر ایک معاشرہ اپنی مخفی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے۔
“  مسلمانوں کے نزدیک کوئی مسلمان قرآن سے مستغنی نہیں ہو سکتا، یہی کتاب اس کا سرمایہ زندگی، سرمہ بصیرت اور رہبر کامل ہے۔
مسلمانوں کی زندگی کی ہر شے اس کتاب سے مربوط ہے،
اسی سے ان کے عقائد ماخوذ ہیں، یہی ان کی عبادتوں کا تعارف کراتی اور رضائے الہی کے حصول میں مددگار بنتی ہے۔
نیز اخلاق و معاملات میں جن امور کی رہنمائی درکار ہے وہ سب اس میں موجود ہیں۔
جو مسلمان اس کتاب پر عمل نہیں کرتے وہ گمراہ ہیں اور ان کا انجام تاریک ہے۔
 جیسا کہ حسب ذیل آیتوں اور احادیث میں بیان کیا گیا ہے۔ سورہ اسرا میں ہے
: سورہ طہ میں ہے: نیز عبد الرحمن دارمی نے علی بن ابی طالب کی روایت نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں
کہ: ” میں نے رسول اللہ سے سنا: عنقریب کچھ فتنے برپا ہوں گے۔
میں نے دریافت کیا، ان سے نکلنے کی کیا صورت ہوگی؟
کہا: “اللہ کی کتاب، جس میں تمہارے اگلوں کی سرگزشت اور تمہارے پچھلوں کی خبر ہے۔
اس میں تمہارے باہمی اختلاف کا فیصلہ ہے، یہ کتاب قول فیصل ہے ہنسی مذاق نہیں۔
اس کتاب کو جس زور آور نے چھوڑا اللہ نے اس کی کمر توڑ دی، جس نے اسے چھوڑ کر کہیں
اور سے ہدایت طلب کی اللہ نے اسے گمراہ کر دیا، یہ اللہ کی مضبوط رسی ہے۔
یہ وہ کتاب ہے جس سے خواہشوں میں کجی نہیں پیدا ہوتی، زبانیں مشتبہ نہیں ہوتیں،
علما اس سے سیر نہیں ہوتے یہ کتاب کثرت استعمال سے پرانی نہیں ہوتی اور نہ اس کے عجائب ختم ہوتے ہیں۔
“  چنانچہ قرآن میں عقائد کا مفصل تذکرہ، عبادات
مثلاً روزہ، زکوۃ، حج وغیرہ کے احکام، نیز خرید و فروخت، نکاح و طلاق، وراثت و تجارت کے احکام بھی درج ہیں۔
اخلاق و آداب کا بھی مفصل ذکر ہے۔
 متعدد علما و مفسرین نے “احکام قرآن” کے موضوع پر بہت سی کتابیں تصنیف کی ہیں
جن میں فقہی احکام سے متعلق آیتوں کو یکجا کیا
اور عبادات و معاملات میں ان آیتوں سے مستنبط شدہ احکام کو بھی تفصیل سے بیان کیا ہے
تاکہ احکام قرآن سے شناسائی میں سہولت ہو۔
مسلمانوں کا اعتقاد ہے کہ سابقہ آسمانی کتابوں میں امور زندگی کے متعلق جو ہدایات اور رہنمائی موجود تھیں، قرآن ان سب پر مشتمل ہے۔
وہ سورہ مائدہ کی درج ذیل آیت سے استدلال کرتے ہیں:
سورہ مائدہ مفسرین کا کہنا ہے
کہ قرآن سابقہ کتابوں زبور، تورات اور انجیل کے تمام مضامین پر مشتمل ہے
اور اخلاق و معاملات کے بہت سے امور میں ان کتابوں سے زیادہ رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
 قرآن وہ کتاب ہے جو سابقہ کتابوں کی تمام حق باتوں کا حکم کرتا اور ان پر عمل کرنے پر ابھارتا ہے۔
اس کتاب میں گزشتہ قوموں، امتوں اور انبیا و رسولوں کی حکایتیں بھی بیان کی گئی ہیں۔
تاہم اس میں فروعی احکام مذکور نہیں، محض کلیات کا احاطہ کیا گیا ہے جو یہ ہیں:
تحفظ دین، تحفظ ذات، تحفظ عقل، تحفظ نسب اور تحفظ مال۔
 علاوہ ازیں مسلمان یہ بھی مانتے ہیں کہ قرآن کی بعض آیتیں اہمیت و فضیلت میں زیادہ ہیں،
بعض آیتیں انہیں حسد اور شیطان کے وسوسوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔
جو آیتیں فضیلت میں ممتاز ہیں ان میں آیت الکرسی، سورہ بقرہ کی آیت نمبر 255
اور اہل تشیع کے یہاں سورہ بقرہ کی آیت 255، 256 اور 257 قابل ذکر ہیں، ان کا پڑھنا مستحب خیال کیا جاتا ہے۔
 علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ اللہ کے ناموں اور صفات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اس آیت کی عظمت بڑھ گئی،
ان کا پڑھنا شیطان اور اس کے تسلط سے گھر اور انسان کو محفوظ رکھتا ہے۔
اسی طرح ایک سورہ فلق بھی ہے جسے مسلمان غیر محسوس برائیوں اور آفتوں سے بچنے کے لیے پڑھتے ہیں۔
سورہ ناس بھی شیطان کے شر و فتن سے بچنے کے لیے پڑھی جاتی ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts