🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

وٹامن ”کے“ (Vitamin – K)

Back to Posts

وٹامن ”کے“ (Vitamin – K)

وٹامن ”کے“
(Vitamin – K)

 وٹامن ”کے“ ایک خاص قسم کی پروٹین ”پروتھرومبین“ بنانے اور خون جمنے کا عمل موثر بنانے والے نظام کو موثربنانے کے لئے ضروری ہوتی ہے۔
اس ہی وجہ سے اسے خون کا اخراج روکنے والی وٹامن بھی کہتے ہیں۔
 وٹامن ”کے“ آسانی کے ساتھ روشنی، حرارت یا ہوا سے متاثر نہیںہوتی ہے۔
 ایکسرے، تابکاری، منجمد کھانے (Frozen Food)،
اسپرین، ہوا کی آلودگی اورنباتاتی تیل ایسے عوامل ہیں جو وٹامن ”کے“ کوتباہ کردیتے ہیں۔
 جگر میں ذخیرہ ہونے والی وٹامن ”کے“ کا 50فیصد غذا سے مہیا ہوتا ہے اورباقی 50فیصد آنتوں میں موجود بیکٹریا اسے بناتے ہیں۔
 وٹامن ”کے“ چکنائی کے ساتھ جسم میں جذب ہوتی ہے ۔

اسے جذب کرنے کے لئے صفرا (Bile)

کی موجودگی بہت ضروری ہے۔
جذب ہونے والی وٹامن لمفی نظام کے ذریعے دوران خون میںشامل ہوتی ہے۔
 وٹامن ”کے“ کا اخرج جسم سے بہت مشکل اورکم ہوتا ہے۔
جگر اس کی ایک مخصوصمقدار ذخیرہ کرلیتا ہے۔

ذرائع

 نباتات میں پائی جانے والی وٹامن ”کے“ صرف الفالفا سے حاصل کی جاتی ہے۔
یہ پھول گوبھی، بند گوبھی، پالک اورسویا بین میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔
 گندم اور جو میں کم مقدار میں ہوتی ہے۔
 حیوانی غذاﺅںمیں یہ کم مقدار میں ہوتی ہے۔
 صحت مند آنتوں میں بیکٹریا بھی وٹامن ”کے“ بناتے ہیں۔
روزانہ ضرورت
مرد و عورت ۔ 70 سے 140مائیکروگرام
بچے ۔ 35 سے 75 مائیکروگرام

فائدے

 خون کے اندرونی اخراج اور خون کی نسوں کے پھٹ جانے کے امکانات کو روکنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔
 خواتین میں کثرت حیض (Menhorhagia)
کو بھی قابو رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
 جگر کے افعال کی کارکردگی کے لئے بھی نہایت اہم ہے۔
 یہ بافتوں کی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت کے لئے بھی ضروری ہے۔
خاص طور پر اعصابی نظام کی کارکردگی کے لئے۔

کمی کی علامتیں اوربیماریاں

 عموماً وٹامن ”کے“ کی کمی کی واضح علامت دیکھنے میں نہیں آتی ہے۔
چنانچہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ناقص خوراک میں بھی یہ وٹامن اتنی مقدار میں موجود ہوتی ہے جو انسانی
ضرورت کو پورا کردیتی ہے۔
اس کی کمی ایسی صورت میں ہی ہوسکتی ہے جب جسم میں اس کو جذب کرنے یا اس کو استعمال کرنے کا عمل ادھورا رہے۔
 اس کی کمی اینٹی بایوٹک کے استعمال سے ہوسکتی ہے۔
کیونکہ اینٹی بایوٹک کی وجہ سے آنتوں میں موجود بیکٹریا کی ہلاکت کا سبب بنتی ہیں جو وٹامن ”کے“ بناتے ہیں۔
 وٹامن ”کے“ کی کمی کی وجہ سے خون جمنے اورلوتھڑے (Clot)
بننے میں بہت وقت لیتا ہے۔ جس کی وجہ سے کہیں بھی خون رسنے لگتا ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts