گذشتہ دو ماہ سے احساس صحت کی ویب سایۤیٹ تشکیل دینے کی کوشش جاری ہے جو صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے دس سالہ تجربہ اور مشاہدہ کی روشنی میں مراحلہ وار تکمیل کے مراحل کی جانب گامزن ہے۔
احساس انفورمیٹیکس کے تحت پہلی کتاب شایۤع کرنے کے بعد ہی فیس بک پر ایک پیج احساس انفورمیٹیکس ہیلتھ اویـیرنس کے نام سے تشکیل دے دیا گیا تھا جس پر وقتاً قوقتاً صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیےۤ مختلف پوسٹ شیۤیر کی جاتی رہی ہیں جن میں زیادہ تر انگریزی زبان میں ہیں۔
اب احساس صحت کی ویب سایۤیٹ تشکیل کرتے وقت اردو کی کی کتابوں،مضامین اور وڈیو کی جانب خصوی توجہ دینی شروع کی ہے تو اندازہ ہوا کہ نیٹ پر صحت سے متعلق اردو میں مستند مواد بہت کم ہے اور اس کو تلاش کرنا بھی وقت طلب ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ نیٹ،ویب اور یو ٹیوب پر غیر مستند،غیر معیاری مواد کثیر تعداد میں ہے جو کہ نام نہاد حکیموں،ہومیو پیتھک ڈاکٹرز،عطایۤ اور ملا ،مولویوں کے روحانی علاج پر مشتمل ہے۔ جس کا مقصد مال بٹورنا ہے۔مندرجہ بالا شواہد سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ ہم ڈاکٹرز حضرات نے بھی اس پر بہت کم یا نہ ہونے کے برابر توجہ دی ہے۔ ۔میری ساتھیوں،دوستوں اور کرم فرماوۤں سے گزاعش ہے کہ عوام الناس کو صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں اپنا انسان دوستی رویہ سنجیدگی سے اپنایۤیں۔ ہم نے اپنی ویب سایۤیٹ پر مہاتما گاندھی کی کتاب ،، رہنماےٓ صحت،، فراہم کی ہے جس کا اردو ترجمہ 87 سال قبل کیا گیا تھا۔ زیادہ نہیں اس کے ابتدایۤ 3 صفحات کا ہی مطالعہ کریں تو افسوس ہوتا ہے کہ 87 سال پہلے پرنٹ میڈیا کے ابتدایۤ دور مین بھی یہ ہی صورتحال تھی جو آج کے ترقی یافتہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں ہے
یوں دو ماہ قبل ،،احساس صحت،، کی ایک ویب سایۤیٹ تشکیل کر کر پہلی کتاب،، ڈینگی فیور،، شایۤع کی گیۤ اور اب تک احساس انفورمیتکس کی دو کتابیں،پوسٹرز، نثار حسن (رکتاب پبلشر) کے تعاون سے محترمہ رفعت عباس صاحبہ کی کتاب ،، اسپیسل بچے،، اور ریختہ پر موجود مہاتما گاندھی کی نادر و نایاب 87 سالہ قدیم کتاب کا اردو ترجمہ اور ایک عدد ڈاکٹرز کے لیےۤ ڈینگی فیور کی منجمینٹ کی کتاب فراہم کی گیۤ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سہولت سے استفادہ حاصل کرتے ہوےۤ وڈیو بھی فراہم کی گیۤ ہیں تاکہ جو لوگ پڑھنا نہیں جانتے ہیں وہ ان وڈیو کو سُن کر اور دیکھ کر آگاہی مہم سے مستفید ہوں سکیں۔ ہماری کوشش ہے کہ آگاہی مہم کو موثر بنانے کے لیےۤ اخبارات اور رسایۤیل میں شایۤع کردہ منتخب مضامین بھی فراہم کریں۔
دوستوں،ساتھیون اور کرم فرماوۤں سے التماس ہے کہ ہمیں فیس بک پر عام و خاص کے لیےۤ اپنی راےۤ کا اظہار خیال کریں تاکہ ہم اس ویب سایۤیٹ کو مزید موثر بنا کر آگاہی مہم کو موثر بناسکیں۔ آب فیس بک پر ،، ان بکس،، میں بھی اپنی آرآ کا اطہار خیال کرسکتے ہیں۔
Leave a Reply