🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

پوسٹ پارٹم ڈپریشن اور خودکشی

Back to Posts

پوسٹ پارٹم ڈپریشن اور خودکشی

(Postpartum Depression And Suicide)

پوسٹ پارٹم ڈپریشن زچگی کے دو ہفتے بعد شروع ہوجاتا ہے جبکہ بعض اوقات علامات سال بھر تک ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔ امریکہ میں 10 سے 15 فیصد خواتین اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں۔
علامات
شدید افسردگی اور اداسی کی کیفیت۔

 دوستوں اور اہل خانہ سے لاتعلق رہنا۔
نااُمیدی اور یاسیت کی کیفیت ہونا۔
مزاج کا بار بار تبدیل ہونا۔
بار بار رونا۔
احساس کمتری/ بے ہمتی کا ہونا۔
تھکاوٹ محسوس کرنا۔ شدید تھکن اور کمزوری ہوتی ہے انہیں لگتا ہے کہ انہیں کوئی جسمانی بیماری ہوگئی ہے۔
یکسوئی کا فقدان ہونا،دھیان اِدھر اُدھر بھٹکنا اور توجہ کا ایک سمت میں مرکوز نہ ہونا۔

چڑچڑاپن/جھنجلاہٹ ہونا ،(Panic Attack) پریشانی کا دورہ اور غصہ کے دورے پڑنا۔
خفقان (Panic Attack) کے دورے پڑنا، خوف زدہ رہنا اور ڈرا ڈرا، سہما سہما رہنا، سر درد اور سینے میں درد ہونا۔
سانس کا تیز تیز چلنا۔
دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا۔
کھانا کم کھانا یا زیادہ کھانا۔
نیند کا بڑھ جانا یا کم ہوجانا۔ بے خوابی۔

خودکشی کے خیالات کا آنا۔

پوسٹ مارٹم کے مرض سے گزرنے والی بہت سی خواتین کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں کیا ہورہا ہے اس لئے وہ کسی ڈاکٹر سے بھی رجوع نہیں کرپاتیں ہیں۔
کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ مریض کے اہل خانہ کو یہ احساس ہوجاتا ہے کہ انہیں مریض کو ڈاکٹر کو دکھادینا چاہیے لیکن وہ معاشرے میں پھیلے ہوئے نفسیاتی علاج کے بارے میں غلط تاثر کی وجہ سے مریض کے نفسیاتی علاج میں کوتاہی کرتے ہیں۔

بے بی بلیو (Baby Blue) کی علامات

افسردگی، جھنجھلاہٹ، بار بار رونا، تھکاوٹ ہونا ہوتا ہیمگر یہ علامات چند دنوں تک برقرار رہتی ہیں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ بے بی بلیو (Baby Blues) میں مبتلا ہیں اور علامات برقرار رہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
بے بی بلیو (Baby Blue) کیا ہوتا ہے؟
یہ ایک کیفیت کا نام ہے جو عموماً زچگی کے بعد کے دو ہفتوں میں زچہ کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ اس کیفیت میں افسردگی، گھبراہٹ، چڑچڑاپن رہتا ہے۔ یہ شدید کیفیت نہیں ہوتی ہے اور ایک دو ہفتوں میں ختم ہوجاتی ہے۔ مریض کو تسلی، ہمدردی اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر علامات دو ہفتوں سے زیادہ تک رہیں اور شدید ہوں تو نفسیاتی معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔

یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔

https://ahsasinfo.com

کی کتاب ،،خودکشی کی وجوہات اور بچاؤ،،سے منتخب کیا ہے

مدیر: ڈاکٹر امین بیگ

نظرَثانی: ڈاکٹر باقر رضا

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts