سائیکوسس

Back to Posts

سائیکوسس

سائیکوسس
(Phchosis)

علامات:
ہیلو سینشین (Hallucination) اس میں مریض کو کچھ دکھائی دیتا ہے یا وہ کچھ آوازیں سن رہا ہوتا ہے وہ جو کچھ محسوس کررہا ہوتا ہے در حقیقت کچھ نہیں ہوتا ہے۔ مریض بغیر مہیج (Stimuli)کے محسوسات (Perception)کرتا ہے۔ مثلاً بغیر بیرونی آواز کے آواز سننا اور بغیر بیرونی منظر کے منظر دیکھنا وغیرہ۔

: (Delusion) ڈی لیوژن

اس میں مریض اپنے یا اپنے ارد گرد کی چیزوں اور افراد کے بارے میں گمان میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ یہ گمان حقیقت سے دور اور ماورا ہوتے ہیں اور ان گمانوں کا سیاسی، مذہبی، معاشرتی، قبائلی، پس منظر نہیں ہوتا ہے۔ مثلاً کسی مریض کا یہ گمان کرنا نعوذ باللہ کہ وہ حضرت عیسیٰؑ ہے۔ یا کسی مریض کا یہ سمجھنا کہ اس کی بیوی اسکو زہر دے رہی ہے جبکہ اس کی بیوی کو مرے ہوئے کئی برس ہوچکے ہیں۔

ڈیلیوژن کی دو اقسام ہیں

:(Grandiose Delusion) گرینڈیوز ڈیلیوژن

  اس میں مریض اپنے بارے میں بڑائی کے گمان میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ وہ مافوق الفطرت کارنامے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یا یہ کہ وہ کوئی ولی، پیغمبر یا مشہور آدمی ہے۔

 :(Persecutory Delusion)پرسیکیوٹری ڈیلیوژن

اس میں مریض محسوس کرتا ہے کہ کوئی اس کا پیچھا کررہا ہے۔ کوئی اس کی جاسوسی کررہا ہے یا کوئی اس پر حملہ کرنا چاہتا ہے وغیرہ وغیرہ جب کہ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا ہے۔ سائیکوسسز، شیروزفرینیا کے مرض میں بھی ہوتا ہے۔

یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔

https://ahsasinfo.com

کی کتاب ،،خودکشی کی وجوہات اور بچاؤ،،سے منتخب کیا ہے

مدیر: ڈاکٹر امین بیگ

نظرَثانی: ڈاکٹر باقر رضا

 

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts