🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

کولین(Choline)

Back to Posts

کولین(Choline)

کولین(Choline)

 کولین غذاﺅں کے ساتھ ساتھ جسم میں بھی وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے۔
ہمارے جسم میں ایک امائنوایسڈ ، میتھونائن سے وٹامن (12) اور فولک ایسڈ کی مدد سے بنتا ہے۔
 کولین صحت مند جگر کے لئے بہت ضروری ہے۔
یہ وٹامن بی گروپ کی ایک رکن ہے۔ کولین کی کمی جگر کو خراب کردیتی ہے۔
 کولن چھوٹی آنت سے جذب ہوتی ہے اور زیادہ تر پیشاب کی وجہ سے ضائع ہوجاتی ہے۔

ذرائع

 یہ مچھلی اورسمندری غذاﺅں میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔
روزانہ ضرورت
مرد ۔ 1000 ملی گرام
خواتین ۔ 1000 ملی گرام
بچے ۔ 500 ملی گرامفوائد:
 یہ جسم میں چکنائی کی ترسیل میں مدد دیتی ہے اور اسے جگر میں جمع ہونے سے روکتی ہے۔
 انوسیٹول کے ساتھ مل کر چکنائی اور کولیسٹرول کو استعمال میں لاتی ہے۔

 یہ فیٹی ایسڈ اور فاسفورس کے ساتھ لیستیھین(Lecithin)

کو متحرک کرتی ہے جو اہم اعصابی خلیئے بناتی ہے۔
کولین ان چند مادوں میں سے ایک ہے جو بلڈ ، برین بیریئر (دماغ اور خون کے درمیان رکاوٹ) میں بھی داخل ہوجاتی ہے۔
یہ رکاوٹ عام طور پر روزمرہ غذاﺅں میں آنے والی تبدیلیوں سے دماغ کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
یہ وٹامن براہ راست دماغ میں پہنچ جاتی ہے اورایسا مادہ تیار کرتی ہے جو یادداشت میں اضافہ کرتا ہے۔

کمی کی علامتیں اوربیماریاں

 طویل عرصے تک کولین کی کمی سے جگر سُکڑ جاتا ہے اورہائی بلڈ پریشر اور شریانوں کا سخت ہوجانا جیسے امراض لاحق ہوجاتے ہیں۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts