🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

وٹامن بی (5) پینٹوتھینک ایسڈ (Vitamin B5 – Pantothenic Acid)

Back to Posts

وٹامن بی (5) پینٹوتھینک ایسڈ (Vitamin B5 – Pantothenic Acid)

وٹامن بی (5) پینٹوتھینک ایسڈ (Vitamin B5 – Pantothenic Acid)

 یہ پانی میں حل ہونے والا وٹامن ہے۔
فوڈ پراسیسنگ کا عمل اسے تباہ کردیتا ہے۔
سلفر کی ادویات، نیند لانے والی ادویات، کیفین اورالکحل بھی اس کے اثرات کو ختم کردیتے ہیں۔
 یہ غذائی نالی میں جذب ہوکرجسم کا حصہ بنتا ہے اورپیشاب اورماں کے دودھ کے ذریعے خارج ہوتا ہے۔

ذرائع

 پنیر، کلیجی اورانڈے میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
 مونگ پھلی، سویابین اور مٹر میں بھی پایا جاتا ہے۔
 اناج کے پیسنے پر وٹامن بی (5) کی آدھی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔
 پھلوں میں اس کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

روزانہ کی ضرورت

مرد ۔ 10 ملی گرام
خواتین ۔ 10 ملی گرام
بچے ۔ 5.5 ملی گرامفائدے
 یہ انزائم کے اس نظام کا حصہ ہے ۔
جو کاربوہائیڈریٹ (نشاستہ)، چکنائی اورپروٹین کو ہضم کرکے جسم کا حصہ بناتے ہیں۔
 یہ امائنو ایسڈ اورچکنائی کے ترشوں (Fatty Acid)
کی بھی معاون ہے۔

 یہ بوروفیرین (Propherin)

خون کے سرخ ذرّات کے ہیموگلوبن مالیکیول کا رنگ دار حصہ) کی تشکیل کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔
ایڈرینل گلینڈز کو متحرک کرکے کارٹیسون (Cortison)
اور دیگر ایڈرینل ہارمونز کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔
 یہ ذہنی و جسمانی دباﺅکو تحفظ دیتی ہے اور قوت حیات میں اضافہ کرتی ہے۔
 جراثیم کے زہر سے تحفظ دیتی ہے۔
انفیکشن دور کرتی ہے اوربیماری سے روبہ صحت ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔
 اس سے مرکزی اعصابی نظام کی کارکردگی موثر اور برقرار رہتی ہے۔
اور یہ وٹامن وقت سے پہلے بڑھانے کو روکتی ہے۔
 زیادہ تابکاری سے ممکنہ نقصان کو بھی تحفظ دیتی ہے۔

کمی کی علامات اوربیماریاں

 مسلسل کمی انفیکشن کے امکانات بڑھاتی ہے۔
 بال سفیدہونے کے ساتھ گرنے لگتے ہیں۔ جلد کی بیماری
 ذہنی دباﺅ، چڑچڑاپن، سر چکرانا اور پٹھوں کی کمزوری جیسی تکالیف ہوجاتی ہیں۔
 معدے کی تکالیف، قبض اور السر کی تکالیف ہوسکتی ہیں۔
 پیروں میں درد اورجلن ہوسکتی ہے۔
 پٹھے چڑھنا اورتھکن ہوسکتی ہے۔
 بلڈ پریشر میں کمی اوربلڈ شوگر میں کمی ہوسکتی ہے۔
 نشوونما میں خرابی ہوسکتی ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts