🚀 Want a superfast website? Hostinger is your launchpad! 🚀

ڈپریشن اور خودکشی

Back to Posts
زچگی کے بعد ڈپریشن کا مرض

ڈپریشن اور خودکشی

(Depression and Suicide)
ڈپریشن کا علاج نہ کرایا جائے تو یہ خودکشی کی سب سے بڑی وجہ بنتاہے اگر آپ ایک دو روز افسردہ رہتے ہیں تو آپ ڈپریشن میں مبتلا نہیں ہیں۔

 جب آپ کافی عرصہ تک افسردہ رہتے ہیں اور آپ کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے تو تب آپ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔ (یہ مدت کم از کم دو ہفتہ ہونا چاہیے)۔ 

ڈپریشن دماغ میں موجود کیمیکل کے توازن میں بگاڑ کی وجہ سے ہوتا ہے یہ ایک بیماری ہے جوکہ قابل علاج ہے۔

علامتیں:


اگر آپ میں نیچے دی گئی علامتیں موجود ہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
 اگر اداسی کی کیفیت دو ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے سے ہے اور کسی طرح دور نہیں ہورہی ہے۔


 کسی بات پر توجہ نہیں دے سکتے ہیں۔


 کسی بھی چیز سے لطف اندوز نہ ہونا۔


 معمولی فیصلہ بھی کرنا مشکل ہونا۔


 نیند کا کم ہونا یا زیادہ ہونا۔


 خوراک کی کمی یا زیادتی ہونا۔


 وزن کا کم ہونا یا بڑھنا۔


 ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرنا۔


 بے چینی اور چڑچڑاپن۔


 بے کار محسوس کرنا۔


 بے یار و مددگار محسوس کرنا۔


 نااُمیدی کا احساس ہونا۔


 منفی انداز میں سوچنا۔


 پہلے جن مشاغل میں دلچسپی تھی اب ان میں رغبت نہ ہونا۔


 بار بار رونا یا رونے کا دل چاہنا۔


 دوسروں سے قطع تعلق کرنا۔


 خود اعتمادی کا ختم ہوجانا۔


l ہم سب زندگی میں کبھی نہ کبھی اُداسی کا شکار ہوتے ہیں لیکن اداسی کی بیماری (ڈپریشن) میں اداسی کا حملہ زیادہ شدید ہوجاتا ہے اور افسردگی کا احساس دو ہفتہ سے زیادہ رہتا ہے۔


 اپنے آپ پر توجہ نہ دینا۔


 غصہ ہونا، بے چینی، چڑچڑاپن، جھنجھلاہٹ محسوس کرنا۔
گناہ گار محسوس کرنا یا اپنے آپ کو ہر خرابی کا ذمہ دار سمجھنا۔
 سوچنے میں دِقّت ہونا۔


 فیصلے کرنے میں مشکل پیش آنا۔


 خودکشی کا خیال آنا۔
یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔
کی کتاب ،،خودکشی کی وجوہات اور بچاؤ،،سے منتخب کیا ہے
مدیر: ڈاکٹر امین بیگ
نظرَثانی: ڈاکٹر باقر رضا
https://www.ahsasinfo.com/

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts