ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی روزمرہ زندگی کے مثالی معمولات
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی روزمرہ زندگی کے مثالی معمولات
ادویات کے استعمال سے یا ان کے بغیر
ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی روزمرہ زندگی کے معمولات درج ذیل ہیں
نمک والی غذا
گندم کھانے والے افراد 2/3 چائے کا چمچہ روزانہ
چاول کھانے والے افراد 1چائے کا چمچہ روزانہ
نمک بالکل بند مت کیجئے۔ گرمیوں میں اس کی کمی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
کھانے میں سرخ مرچ مت استعمال کیجئے۔ ان کی وجہ سے مزید نمک کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ ذائقہ بہتر ہوسکے۔
یخنی اورشوربہ استعمال نہ کریں
زیادہ تر سبزیوں والی غذائیں استعمال کریں۔
تازہ اور پتوں والی سبزیاں خوب استعمال میں لائیں۔
موسم کے تازہ پھل استعمال کریں۔
اپنی پسند کی دالیں استعمال کریں۔
چٹنی اور اچار کا استعمال نہ کریں۔
گوشت کا استعمال کبھی کبھار کریں۔
مچھلی اورمرغی کھائیں۔
مرغی اورپرندوں کا گوشت اعتدال سے کھانا مناسب ہے۔
سرخ گوشت (بھیڑ، بکری، گائے وغیرہ) سے پرہیز کریں۔
مغز، کلیجی، گردے وغیرہ سے دور رہیں۔
دودھ اور دہی (بالائی کے بغیر) کثرت سے استعمال میں لائیں۔
کھانا پکانے کے لئے نباتاتی تیل استعمال کریں۔
گھی اورمکھن کا استعمال کم رکھیں-
ہفتہ میں پانچ یا اس سے کم انڈے کھائیں۔
کم کولیسٹرول والے کھانے
پکانے کا تیل چکنائی سے بھرپور نہیں ہونا چائیے جیسے حیوانی چکنائیاں (گھی، مکھن، چربی) ان میں کولیسٹرول اور چکنائیاں زیادہ ہوتی ہیں۔
ا۔ سورج مکھی کا تیل، سویا بین آئل، کارن آئل، مسٹرڈ آئل استعمال کریں۔ مکھن کی بجائے مارجرین استعمال کریں۔
ب۔ بناسپتی گھی، دیسی گھی، کیک، بسکٹ، پیسٹریاں، حلوائی کی مٹھائیاں جو حیوانی چکنائی سے بنائی گئی ہوں۔ چربیلا گوشت، کلیجی، مغز، گردے وغیرہ
بالائی سمیت دودھ، کریم، پنیر، ناریل اورناریل کا تیل، انڈوں کی زردیاں اور تمام تلی ہوئی چیزوں کا استعمال مت کریں۔
موٹاپے اورذیابیطس (شوگر) کے مریض
چینی، مٹھائیوں یا سویٹ ڈش سے اجتناب کریں۔
دیگر کاربوہائیڈریٹس جو ڈاکٹر منع کرے مت استعمال کریں۔
چکنائی کا استعمال محدود رکھیں۔
ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کے لئے کھانے
گلوکوز، چینی، گڑ، جام، مربے، سیرپ، شربت، شہد، ٹن میں بند پھل، بیکری اورحلوائی کی مٹھائیاں، میٹھے اورکریم والے بسکٹ، کولڈ ڈرنکس (کولا وغیرہ) میٹ
اعتدال کے ساتھ درج ذیل غذائیں استعمال کریں۔
چپاتی، سفید یا براؤن بریڈ، ناشتہ کے لئے مخصوص اناج، تازہ اور خشک پھل، موٹی سویاں، آٹے کی سویاں، کسٹرڈ، کارن فلاور (مکئی کا آٹا) گاڑھے شوربے، چینی سے پاک کھانے، دودھ اور اس کی بنی اشیاء، دالیں، انڈے (محدود تعداد میں) سرخ گوشت (محدود مقدار میں) آلو۔
آزادی کے ساتھ درج ذیل چیزیں استعمال کرسکتے ہیں۔
مچھلی اور ہر طرح کا سفید گوشت (مرغی، پرندے وغیرہ)
چھنے ہوئے سوپ، گوشت کی بنی ہوئی چیزیں، ٹماٹر جوس، لیمن جوس، اورنج جوس، چائے اور کافی (بغیر چینی کے) تازہ سبزیاں، بند گوبھی، پالک، شلجم، بینگن، بھنڈی، ٹینڈا، گھی، فرنچ مٹر، پیاز، کھمبیاں کاھو (سلاد) مولی، کریلا، مٹر اورپھلیاں، مصالحے اور نباتات، نمک، کالی مرچ، مصنوعی مٹھاس۔
موٹاپے اورذیابیطس کے شکار افراد ہر طرح کی چکنائی، (تمام چکنائیاں محدود رکھیں) اور ہر طرح کے تلے ہوئے پکوان سے گریز کریں۔
Leave a Reply