ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی روزمرہ زندگی کے مثالی معمولات

Back to Posts
ہائی بلڈ پریشر خاموش خطرہ

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی روزمرہ زندگی کے مثالی معمولات

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی   روزمرہ زندگی کے مثالی معمولات


ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے یعنی مرض کو پیچیدگی سے بچایا جاسکے۔ بنیادی نکتہ یہی ہے کہ ادویات کے بغیر طبعی طریقوں سے بلڈ پریشر کو معمول پر کس حد تک رکھا جاسکتا ہے۔ ان طریقوں میں جسمانی سرگرمیاں، وزن کم کرنا، نمک اور الکحل کا استعمال کم کرنا، تمباکو نوشی ترک کرنا اور پھل اورسبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا شامل ہے۔ معتدل قسم کے ہائی بلڈ پریشر میں یہ باتیں ادویات کی ضرورت ختم کرسکتی ہیں۔ جبکہ شدید قسم کے مرض میں ادویات کی ضرورت کم کرسکتی ہیں۔

ادویات کے استعمال سے یا ان کے بغیر

جس طرح بھی ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جائے۔ یہ ایک مستقل ضرورت ہے لیکن اگر ادویات استعمال کی جارہی ہیں تو یاد رہے کہ ہر دوا میں کیمیائی مادے ہوتے ہیں اور کوئی دوا ایسی نہیں جو ضمنی اور ذیلی اثرات نہ رکھتی ہو۔ چونکہ ادویات ایک طویل عرصہ تک لی جائیں گی اس لئے ضروری ہے کہ ان کی مقدار کم سے کم ہو۔ اگرچہ کم سے کم مقدار بھی ایسی ہونی چاہئیے جو موثر ہو۔ چنانچہ ان کے ذیلی اثرات سے محفوظ نہیں رہا جاسکتا۔ اس لئے مناسب اورمحفوظ راستہ یہی ہے کہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے کے لئے اس طرح کے روزمرہ کے مثالی معمولات ہونے چاہئیں جو آپ کو ممکنہ حد تک کم سے کم مقدارمیں دوا کھانے کی اجازت دیں۔ 

ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی روزمرہ زندگی کے معمولات درج ذیل ہیں

 غذا
نمک والی غذا
 نمک کے بغیر کھانا پکے اور کھاتے ہوئے ذائقہ بہتر بنانے کی غرض سے تھوڑا نمک ڈال لیجئے۔ مقدار حسب ذیل ہونی چاہئیے۔ 
 گندم کھانے والے افراد 2/3 چائے کا چمچہ روزانہ
 چاول کھانے والے افراد 1چائے کا چمچہ روزانہ
 نمک بالکل بند مت کیجئے۔ گرمیوں میں اس کی کمی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
 کھانے میں سرخ مرچ مت استعمال کیجئے۔ ان کی وجہ سے مزید نمک کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ ذائقہ بہتر ہوسکے۔
 یخنی اورشوربہ استعمال نہ کریں
 زیادہ تر سبزیوں والی غذائیں استعمال کریں۔
 تازہ اور پتوں والی سبزیاں خوب استعمال میں لائیں۔
 موسم کے تازہ پھل استعمال کریں۔
 اپنی پسند کی دالیں استعمال کریں۔
 چٹنی اور اچار کا استعمال نہ کریں۔
گوشت کا استعمال کبھی کبھار کریں۔
 مچھلی اورمرغی کھائیں۔
 مرغی اورپرندوں کا گوشت اعتدال سے کھانا مناسب ہے۔
 سرخ گوشت (بھیڑ، بکری، گائے وغیرہ) سے پرہیز کریں۔
 مغز، کلیجی، گردے وغیرہ سے دور رہیں۔
 دودھ اور دہی (بالائی کے بغیر) کثرت سے استعمال میں لائیں۔
 کھانا پکانے کے لئے نباتاتی تیل استعمال کریں۔
 گھی اورمکھن کا استعمال کم رکھیں-
 ہفتہ میں پانچ یا اس سے کم انڈے کھائیں۔
 کم کولیسٹرول والے کھانے
 پکانے کا تیل چکنائی سے بھرپور نہیں ہونا چائیے جیسے حیوانی چکنائیاں (گھی، مکھن، چربی) ان میں کولیسٹرول اور چکنائیاں زیادہ ہوتی ہیں۔
ا۔ سورج مکھی کا تیل، سویا بین آئل، کارن آئل، مسٹرڈ آئل استعمال کریں۔ مکھن کی بجائے مارجرین استعمال کریں۔
ب۔ بناسپتی گھی، دیسی گھی، کیک، بسکٹ، پیسٹریاں، حلوائی کی مٹھائیاں جو حیوانی چکنائی سے بنائی گئی ہوں۔ چربیلا گوشت، کلیجی، مغز، گردے وغیرہ
بالائی سمیت دودھ، کریم، پنیر، ناریل اورناریل کا تیل، انڈوں کی زردیاں اور تمام تلی ہوئی چیزوں کا استعمال مت کریں۔
موٹاپے اورذیابیطس (شوگر) کے مریض
 چینی، مٹھائیوں یا سویٹ ڈش سے اجتناب کریں۔
 دیگر کاربوہائیڈریٹس جو ڈاکٹر منع کرے مت استعمال کریں۔
 چکنائی کا استعمال محدود رکھیں۔
 ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کے لئے کھانے
 گلوکوز، چینی، گڑ، جام، مربے، سیرپ، شربت، شہد، ٹن میں بند پھل، بیکری اورحلوائی کی مٹھائیاں، میٹھے اورکریم والے بسکٹ، کولڈ    ڈرنکس (کولا وغیرہ) میٹ
دودھ، الکحل والے مشروبات وغیرہ بالکل استعمال نہ کریں۔
اعتدال کے ساتھ درج ذیل غذائیں استعمال کریں۔
 چپاتی، سفید یا براؤن بریڈ، ناشتہ کے لئے مخصوص اناج، تازہ اور خشک پھل، موٹی سویاں، آٹے کی سویاں، کسٹرڈ، کارن فلاور (مکئی کا آٹا) گاڑھے شوربے، چینی سے پاک کھانے، دودھ اور اس کی بنی اشیاء، دالیں، انڈے (محدود تعداد میں) سرخ گوشت (محدود مقدار میں) آلو۔
آزادی کے ساتھ درج ذیل چیزیں استعمال کرسکتے ہیں۔
 مچھلی اور ہر طرح کا سفید گوشت (مرغی، پرندے وغیرہ)
 چھنے ہوئے سوپ، گوشت کی بنی ہوئی چیزیں، ٹماٹر جوس، لیمن جوس، اورنج جوس، چائے اور کافی (بغیر چینی کے) تازہ سبزیاں، بند گوبھی، پالک، شلجم، بینگن، بھنڈی، ٹینڈا، گھی، فرنچ مٹر، پیاز، کھمبیاں کاھو (سلاد) مولی، کریلا، مٹر اورپھلیاں، مصالحے اور نباتات، نمک، کالی مرچ، مصنوعی مٹھاس۔
موٹاپے اورذیابیطس کے شکار افراد ہر طرح کی چکنائی، (تمام چکنائیاں محدود رکھیں) اور ہر طرح کے تلے ہوئے پکوان سے گریز کریں۔

یہ مضمون احساس انفورمییٹکس (پاکستان)۔
https://ahsasinfo.com
کی کتاب ،،ہایؑ بلڈ پریشر،،سے منتخب کیا ہے
مدیر: ڈاکٹر امین بیگ)۔)
نظرَثانی: ڈاکٹر طارق عزیز۔ایف-سی-پی-ایس(میڈیسن)۔)
مزید آگاہی کے لیےؑ ویب پر کتاب کا مطالعہ کیجےؑ

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to Posts